qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

روس ۔میٹا دہشت گردگروپوں کی فہرست میں شامل

روس نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کو دہشت گرد اور انتہاپسند گروپوں کی فہرست میں شامل کردیا۔روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق میٹا کو روس کے وفاقی مالیاتی نگران ادارے نے دہشت گرد اور انتہاپسندگروپوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق رواں سال مارچ میں میٹا کو انتہاپسند گروپوں کی فہرست کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
روسی حکومت کی جانب سے میٹا پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اپنی سوشل میڈیا کمپنیوں میں روس کے ساتھ جانبداری برت رہا ہے اور یوکرینی صارفین کوروسی فوجیوں کے خلاف تشدد اور نفرت پر مبنی مواد شیئر کرنےکی اجازت دی جارہی ہے۔

بعد ازاں روس نے انسٹاگرام اور فیس بک کو ’شدت پسند‘ قرار دیتے ہوئے دونوں ایپس پر پابندی عائد کردی تھی۔
اپریل میں روس نے میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ پر بھی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

ایران۔ دریا خشک ہوجانے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

qaumikhabrein

یوروپی ملکوں کے چہرے بے نقاب۔ فلسطین حامی مظاہروں پر پابندی۔

qaumikhabrein

مسجد اقصیٰ پر فلسطینیوں اور اسرائیلی پولس میں جھڑپیں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment