qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

روس اور چین مل کر نکالیں گے نیٹو کی ہوا

یوکرین میں جاری دس ماہ کی جنگ نے روس اور چین کو نیٹو سے مقابلے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔بتایا جاتا ہیکہ روسی صدر لادمیر پوتین اور چین کے صدر شی جنپنگ نیٹو کے خلاف متحدہ موقف اختیار کرنے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔دونوں ملکوں کے لیڈروں نے دو طرفہ رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کا عہد کیا ہے۔

خطرے کو بھانپتے ہوئے نیٹو کے لئے امریکی سفیر جولیانے اسمتھ نے نیٹو اتحاد کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہیکہ روس اور چین کی تیاری سے نیٹو اتحاد کو فکر مند ہونا چاہئے۔موصولہ خبروں کے مطابق پوتین اور شی جنپنگ نے جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور مشکل عالمی حالات کے تناظر میں باہمی عسکری تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ پوتین نے شی جنپنگ کو ماسکو میں مدعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جلد روس اور چین کی قربت دیکھے گی۔پوتین نے کہا کہ انکا مقصد دونوں کے درمیان عسکری تعاون اور رشتوں کو مضبوط کرنا ہے۔ اسکے جواب میں چینی صدر نے کہا کہ روس کے ساتھ چین مشکل وقت میں عسکری تعاون بڑھانے کو تیار ہے۔


روس اور چین نے عسکری گٹھ جوڑ بڑھانے کی بات اس وقت کی ہے کہ جب چند روز قبل دونوں ملکو ں کی بحری فوجوں نے فوجی مشقیں کی تھیں۔ دونوں ملکوں کے صدور کی گفتگو سے اشارے ملے ہیں کہ بہت جلد روس اور چین نیٹو کے مقابلے میں ایک نیا فوجی محاذ بنانے کا اعلان کرنے والے ہیں۔مبصرین کا کہنا ہیکہ اگر روس اور چین نے فوجی محاذ بنانے کا اعلن کیا تو امکان ہیکہ وہ محاض نیٹو ملکوں سے بڑا اور طاقتور ہوگا۔

Related posts

برصغیر کے معروف فکشن نگارپروفیسرحسین الحق کا انتقال

qaumikhabrein

چاند کی رویت۔ ہنگامہ ہے کیوں برپا

qaumikhabrein

گھریلو کام کرنا نہیں چاہتی تو لڑکی کو شادی سے پہلے بتا نا چاہئے

qaumikhabrein

Leave a Comment