qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

وزیراعظم کو کالا جھنڈہ دکھانے کی ملی سزا۔ ریتا یادو کو گولی مار دی گئی۔

وزیر اعظم مودی کو کالا جھنڈہ دکھانے والی لیڈر ریتا یادو کو گولی مار دی گئی۔ وہ سلطان پور کے ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔گزشتہ سو لہ نومبر کو وزیر اعظم نے ارول کیری میں پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کیا تھا۔ جسکے بعد وہ ایک جلسے سے خطاب کررہے تھے۔اس جلسے میں سماجوادی پارٹی کی لیڈر ریتا یادو نے انکی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انہیں کالا جھنڈہ دکھایا تھا۔ جلسے میں موجود بی جے پی کے ارکان نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی پولیس نے انہیں وہیں پر گرفتار کرلیا تھا۔ دو روز بعد وہ ضمانت پر رہا کردی گئی تھیں جسکے بعد انہوں نےسماجوادی پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

گزشتہ روز ریتا یادو پارٹی کے بینر اور جھنڈے بنوانے کے لئے سلطان پور گئی تھیں۔ واپسی میں کچھ غنڈوں نے انکی بولیرو گاڑی کو اوور ٹیک کیا ۔انہیں گالیاں دیں اور ان کی گاڑی پر گولیاں چلائیں۔ یہ واقعہ ہائی وے پر لمبھوا کے پاس ہوا۔ فائرنگ کرکے حملہ آور فرار ہو گئے۔ ریتا یادو کو لمبھوا کے سی ایچ سی میں داخل کریا گیا وہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں سلطان پور کے ضلع اسپتال ریفر کردیا۔ ریتا یادو کے پیر میں گولی لگی ہے۔ پولیس حملہ آوروں کی تلاش کررہی ہے۔اس وقت ملک میں یہ حالت ہیکہ حکومت کی نکتہ چینی کرنا گناہ ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی اور مرکزی حکومت کے خلاف بولنے کی سزا جان سے ہاتھ دھونا بھی ہوسکتی ہے۔

Related posts

بی جے پی کے لیے ہندوتو کا ایجنڈہ۔۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

قاسم سلیمانی کی شہادت۔ امریکہ کے خلاف کاروائی کے لئے ہزاروں عرضیاں۔

qaumikhabrein

رسول کی شان میں گستاخی کرنے والے مہنت کے خلاف ایف آئی آر۔

qaumikhabrein

Leave a Comment