qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ریاض عالم کو آئی کین” I Can ” فاؤنڈیشن نے اعزاز سے نوازہ

آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر معروف سماجی کارکن ریاض عالم کو آئی کین” I Can ” فاؤنڈیشن نامی رضاکار تنظیم نے سوشل امپیکٹ ایوارڈ 2022سے نوازا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب گڑگائوں کے دی لیلا ایمبینس ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ اس پروقار تقریب میں سماجی کارکن ریاض عالم کو ہیو مینٹرین ایکسیلنس ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا ہے ۔ صوبہ بہار کے سمستی پور ضلع کے باشندے ریاض عالم گذشتہ دس سالوں سے اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل نامی غیرسرکاری تنظیم کے بہار جھارکھنڈ ہیڈ کی حیثیت سے معاشرے کی تعلیمی اور معاشی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ حال ہی میں ریاض عالم کو ہندی روزنامہ دینک بھاسکر کے ذریعہ بہار کے ‘گورو سمان’ سے نوازا گیا تھا۔ ۔ اسکے علاوہ آل انڈیا پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ذریعہ بھی گلوبل ایوارڈ فار سوشل ایکسیلینس 2020 سے انہیں نوازا جا چکا ہے ۔ تعلیم،روزگار اور خواتین کو با اختیاربنانے کے میدان میں ریاض عالم کوششیں کرتے رہتے ہیں۔

آئی کین فاؤنڈیشن کے ذریعہ اعزاز سے سرفراز کیے جانے پر ریاض عالم نے فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے معاشرے کی تعلیمی اور معاشی ترقی کے لئے کام کرتے رہنے کے اپنے عزم کا بھی اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ غیر سرکاری تنظیم آئی کین فاؤنڈیشن رضاکارانہ طور پر معاشرے کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں اور خواتین کی تعلیمی ترقی کے لئے کام کرتی ہے ۔

Related posts

امروہا۔ محرم کے عشرہ اول کامذہبی عقیدت اوراحترام کے ساتھ اہتمام۔

qaumikhabrein

حجاب کے بعد اب لاؤڈ اسپیکر پر اذان کے خلاف محاذ آرائی

qaumikhabrein

کورونا بھی جاندار ہے اسے بھی جینے کا حق ہے۔ تریویندر سنگھ راوت نے جتائی ہمدردی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment