qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

معزول شاہ ایران کا بیٹا پہونچا اسرائل

ایران کے معزول بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کا بیٹا رضا پہلوی اس وقت اسرائل کے دورے پر ہے۔۔ اسرائل کا کہنا ہیکہ رضا پہلوی کی شکل میں نہایت سینئر ایرانی شخصیت کا یہ اسرائل کا دورہ ہے۔اسرائلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ رضا پہلوی کے دورے کا مقصد اسرائل اور ایرانی عوام کے درمیان پل تعمیر کرنا ہے۔ اسرائلی میڈیا نے رضا پہلوی کے حوالے سے کہا کہ ایک جمہوری ایران اسرائل اور عرب ہمسایوں کے ساتھ رشتوں کی تجدید کرےگا۔رضا پہلوی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوسے بھی ملاقات کی۔

رضا پہلوی نے اسرائل میں کہا کہ خطے کے عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں اور دوستانہ انداز سے مل کر مستقبل بنائیں گے۔
معزول شاہ ایران کے دور میں ایران اور اسرائیل کے درمیان قریبی تعلقات تھے۔ اپنے قیام کے دوران رضا پہلوی ہالوکاسٹ میموریل تقریب میں بھی شامل ہوگا۔۔مزے کی بات یہ ہیکہ وہ شخص ایران اور اسرائیل کے درمیان رشتوں کی تجدید کی بات کررہا ہے جو امریکہ میں جلا وطنی کی زندگی بسر کررہا ہے۔ ایران میں داخل ہونے کی جسکی ہمت نہیں ہے۔

1979 میں ایران میں اسلامی انقلاب کے دوران رضا شاہ پہلوی کا تختہ الٹ دیا گیا تھا اور اسے جلاوطنی اختیار کرنا پڑی تھی۔ انقلاب ایران سے پہلے رضا پہلوی فوجی تعلیم کے لیے امریکا چلا گیا تھا۔ ایرانی وزار ت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی سے میڈیا نے جب رضا پہلوی کے اسرائل دورے کے بارے میں رد عمل جاننا چاہا تو انہوں نے کہا کہ نہ وہ شخصیت اور نہ وہ ملک جسکے وہ دورے پر ہے گفتگو کے لائق ہے۔

یہ بھی پڑھئے۔۔آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائل کے بارے میں کیا کہا۔

Related posts

یو پی پولیس کامحرّم سرکولریا نوشتہ منافرت؟ از سراج نقوی

qaumikhabrein

کربلا کیوں رونما ہوئی اسکو سمجھنے کے لئے رسول کی وفات کے بعد کے حالات سمجھنا ضروری ہیں۔ مولانا گلزار جعفری

qaumikhabrein

کل ہند صارفین پنچایت اودھ علاقہ کی میٹنگ

qaumikhabrein

Leave a Comment