
ملک میں کورونا کے کیس لگاتار بڑھ رہے ہیں اسے دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے Remdesivir اورRemdesivir active injection کے ایکسپورٹ پر روک لگا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ یہ روک اس وقت تکل لگی رہے گی جب تک حالات میں بہتری نہیں آجاتی۔ حکومت کے مطابق معاملوں میں اضافے کے سبب ملک میں اس دوا کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔ ملک کی سات کمپنیاں یہ دوائیں تیار کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں ہر ماہ 38.80 یونٹ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان تمام کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ اپنی ویب سائٹ پر ان دواؤں کے اسٹاک کی تفصیل پوسٹ کریں۔