qaumikhabrein
Image default
uncategorized

روی کیاسرام کو امریکی بزنس ایوارڈ۔

تلنگانہ کے حیدر آباد میں پیدا ہوئے گروتھ اسٹریٹجی لیڈر روی کیاسرام کو چالیس برس سے کم عمر کے چالیس منتخب افراد میں شامل کیا گیا ہے۔ روی کیاسرام بزنس کو ترقی دینے کے گر سکھاتے ہیں۔ میدک ضلع کے پتن چیروں گاؤں میں پیدا ہونے والے روی نے اپنے محنت اور قابلیت کے بل پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے پنجاب انجینئرنگ کالج سے انجینئرینگ کی تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے ٹاٹا موٹرس کے ساتھ بھی کام کیا۔وہ ٹاٹا موٹرس میں پروڈکٹ پورٹ فولیو کی ذمہ داری سمبھالے ہوئے تھے۔روی کیاسرام نے ہارورڈ سے ایم بی اے کیا۔ اس وقت وہ امریکہ کے میسوری کے سینٹ لوئی میں اپنی اہلیہ تارینی اور دو بچوں ضیا اور زیو کے ساتھ قیام پزیر ہیں۔ امریکی بزنس ایوارڈ ،روی کیاسرام کو ملکی اور عالمی پیمانے پر انکی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ روی کیاسرام تجارت کو ترقی دینے کے طور طریقوں کے ماہر کے طور پر پہچان رکھتے ہیں۔انکی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں چالیس برس سے کم عمر کے چالیس کامیاب افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

رتن ٹاٹا کے ساتھ روی کیاسرام

اس وقت روی کیاسرام ایڈورڈ جونز سے وابستہ ہیں اور گروتھ اینڈ ٹیکنالاجی شعبے میں بزنس سیگمنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔وہ Emerson کمپنی سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔ روی کیاسرام کمپنیوں کے کاروبار میں اضافے کے گر جانتے ہیں۔انہوں نے آٹومیشن انڈسٹری کی ترقی کی حکمت عملی تیار کی ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی حقوق انسانی کارکن اعلیٰ نہیں رہیں۔

qaumikhabrein

ایران نے تیار کیا خفیہ جانکاری فراہم کرنے والا بحری جہاز۔

qaumikhabrein

عالمین کی عظیم شخصیت حضرت علی علیہ السلام

qaumikhabrein

Leave a Comment