qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کثرت میں وحدت کو پھر فروغ دیا جائے۔ اداکارہ رتنا پاٹھک کی اپیل

ملک میں نفرت کی کھیتی لہلہا رہی ہے اور کثرت میں وحدت کا تصور خاک میں ملتا جارہا ہے۔ مذہب کے نام پر لوگ اندھے ہو کر دوسرے مزہب کے ماننے والوں کو تباہ و برباد کرنے کی باتیں کررہے ہیں۔ایسے ماحول سے فلم اور ٹی وی کی دنیا کی ہستیوں میں بے چینی ہے۔
ٹیلی ویزن، فلم اور تھئیٹر کی معروف اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ نے لوگوں سے ایک بار پھر کثرت میں وحدت کے جزبے کو فروغ دینے کی اپیل کی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں رتنا پاٹھک نے کہا کہ کثرت میں وحدت ہی ہمارے ملک کی پہچان رہی ہے لیکن آج یہ پہچان خطرے میں ہے۔ یوم آزادی کے حوالے سے رتنا پاٹھک نے کہا ہیکہ نفرت کو مٹانے کے لئے مختلف مذہبوں کے لوگوں کا آپس میں ملنا جلنا بہت ضروری ہے۔آپسی میل جول بڑھانے کے لئے رتنا پاٹھک نے نعرہ دیا ہے” کبھی ہمارے گھر آؤ۔ کبھی ہمیں بھی اپنے یہاں بلاؤ”۔
رتنا پاٹھ شاہ معروف اداکار نصیر الدین شاہ کی اہلیہ ، گزرے زمانے کی کیریکٹر آرٹسٹ دینا پاٹھک کی دختر اور معروف ٹی وی آرٹسٹ سوپریہ پاٹھک کی بہن ہیں۔

Related posts

بابری مسجد کی شہادت کے دن فلسطین میں مسجد شہید کی گئی

qaumikhabrein

سعودی عرب میں شیعوں کا جینا عذاب۔گھر اور دکانیں مسمار

qaumikhabrein

قانون کے راج کا جشن منائیں یا قانون کی دھجیاں اڑائے جانے کا ماتم ؟

qaumikhabrein

Leave a Comment