qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

یکم رجب المرجب 24 جنوری کو ہوگی۔۔

ماہ رجب المرجب کا چاند نمودار نہیں ہوا ہے۔ کل ہند شیعہ مجلس علما و ذاکرین حیدر آباد کے صدر ڈاکٹر مولانا سید نثار حیدر آغا کے اعلان کے مطابق آج ماہ جمادی الثانی کی انتیس تاریخ کو رجب کے چاند کی رویت نہیں ہوئی ہے۔ 23 جنوری2023 کو جمادی الثانی کی تیس تاریخ ہوگی اور24 جنوری2023 منگل کو رجب المرجب کی یکم تاریخ ہو گی۔ادھر مولانا علی حیدر فرشتہ نے بھی چاند نہیں ہونے کی تصدیق کی ہے۔لکھنؤ میں آل انڈیا شیعہ چاند کمیٹی نے بھی چاند نظر نہیں آنے کی تصدیق کی ہے

یہی وہ ماہ رجب ہے جسکی فضیلت اور برکت میں مولائے کائنات علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے سبب اضافہ ہوا۔مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام ابن ابیطالب13 رجب کو خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے تھے۔

Related posts

مفضل سیف الدین جامعہ ملیہ کے نئے چانسلر منتخب

qaumikhabrein

ذاتی مخاصمت پر مبنی سیاست۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

اسرائیلی خفیہ موساد کے سابق چیف نے ایران کے خلاف خفیہ آپریشنز سے پردہ اٹھایا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment