انتہائی محسور کن آواز میں قران کریم کی تلاوت کرنے والے اس طالب علم کی عمر محض چودہ سال ہے ۔اورنگ آباد کے دولت آباد میں واقع دینی درس گاہ جامعہ دارلعلوم میں امیر شریعت مراٹھواڑہ مولانا معیزا الدین قاسمی نے خصوصی طور پر دستار بندی محفل میں شرکت کی۔وجہ یہ ہیکہ محمد معاذ نے محض تین ماہ میں قران کریم کو حفظ کرلیا۔اسکی عمر ابھی چودہ سال ہے ۔ یہ ممکن نا ہوتا اگر معاذ کو حافظ محمد انصار جیسے شفیق استاد کی سرپرستی میسر نا آتی ۔
نوعمر حافظ محمد معاذ دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم میں بھی پیچھے نہیں ہیں ، وہ معین العلوم ہائی اسکول میں نویں جماعت کے طالب علم ہیں اور کلاس کے ہونہار طلبہ میں ان کا شمار ہوتا ہے ۔ محمد معاذ کے والد اپنے بیٹے کی اس کامیابی کو استا د کی محنت اور بیٹے کی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہیں ۔ معروف عالم سلامی اسکالر ڈاکٹر عبدالرشید مدنی نے نو عمر معاذ کے برق رفتار حفظ کو قران کریم کا اعجاز قرار دیا ۔یہ نو عمر حافظ مستقبل میں عالم بننا چاہتا ہے اس کے ساتھ ہی وہ سیول سروسیس میں جانے کا عزم بھی رکھتا ہے۔