qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

نفرت چھوڑو۔ آئین بچاؤ تحریک

ملک کے موجودہ ماحول کو دیکھتے ہوئے سماجی تنظیم سہمت نے ملک گیر سطح کی ایک تحریک شروع کی ہے۔ آج ملک کی فرقہ وارانہ یک جہتی ، بھائی چارہ اور ہم آہنگی اور آئینی اداروں کو تہس نہس کیا جارہا ہے۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ان سب کا تحفظ ضروری ہے۔ اسی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ‘نفرت چھوڑو آئین بچاؤ’ مہم شروع کی گئی ہے۔ لوگوں سے اس مہم کا حصہ بننے کی سہمت کی جانب سے اپیل کی گئی ہے۔ اس مہم میں شامل ہونے کے لئے لوگ اس موضوع پر everاپنی دو منٹ کی ویڈیو کوئی پوسٹر یا پینٹنگ یا کوئی نغمہ اپنے نام اور مقام کے ساتھ بھیج سکتے ہیں۔ لوگوں کے ذریعے بھیجی گئی ویڈیو، پوسٹر، پینٹنگ اور نغموں کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائےگا۔

وہاٹس ایپ نمبر 98811807558 پر اس سلسلے میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔8 اکتوبر کو اس سلسلے میں ایک ویب نار بھی کیا جارہا ہے۔

Related posts

کربلا کے پیاسوں کی یاد میں سبیل

qaumikhabrein

بحرینی حکمراں۔ یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود

qaumikhabrein

نائن الیون حملہ: خالد شیخ محمد و دیگر کیخلاف مقدمے کی سماعت آج سے

qaumikhabrein

Leave a Comment