qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

آیت اللہ صافی گلپائےگانی کی نماز جنازہ

مراجع وقت میں شامل بزرگ آیت اللہ صافی گل پائےگانی کی نماز جنازہ قم میں ادا کی گئی۔ آیت اللہ صافی ایران کی ایک عظیم علمی اور فقہی ہستی تھے۔ ایک سو تین برس کی عمر میں انکا گزشتہ روز قم میں انتقال ہو گیا تھا۔

تصویر۔بشکریہ شیعہ نیوز

آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی تشییع جنازہ قم المقدسہ کے جہاد اسکوائر میں واقع مدرسہ امام خمینی کے سامنے سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی طرف شروع ہوئی۔جنازہ ایک جلوس کی شکل میں حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا تک گیا۔ جلوس جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔ان میں حوزہ ہائے علمی کے اساتزہ، طلبا ۔ علما اور عام لوگ شامل تھے۔ آیت اللہ صاف گلپائےگانی کو کربلا معلیٰ ی حرم امام حسین میں سپرد خاک کیا جائےگا۔

تصﷺیر بشکریہ ششیعہ نیوز

مرحوم آیة اللہ العظمیٰ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کے والد ماجد بھی عالم وعارف تھے ۔جن کا نام آیة اللہ آخوند ملا محمد جواد صافی تھا۔مختلف علوم میں تدریس فرماتے ساتھ ہی انہیں شعر گوئی اور خوشخطی میں مہارت حاصل تھی۔آپ کی والدہ ماجدہ عالمہ،فاضلہ،شاعرہ اور عاشق اہلبیت علیہم السلام تھیں ۔اپنی نوجوانی سے ہی آپ نے دینی علوم کے حصول کی خاطر اپنی زادگاہ شہر گلپائیگان کو منتخب فرمایا۔

تصویر بشکریہ شیعہ نیوز

۔والدین کے ہمراہ رہ کر آپ نے حوزۂ علمیہ قم کا رخ کیا جہاں آیات عظام سید محمد تقی خوانساری اورآیت اللہ،بروجردی سے کسب فیض کیا۔کچھ عرصہ آپ نے نجف اشرف میں آیات عظام شیخ محمد کاظم شیرازی،سید جمال الدین گلپائیگانی اور شیخ محمد علی کاظمی جیسے بزرگوں کے سامنے زانوئے ادب تہہ کیا۔

Related posts

اسکولی اوقات میں مدارس جانے کی وجہ سے طلبہ کی تعداد میں کمی۔ اورنگ آباد ایجوکیشن آفیسر کا عجیب دعویٰ

qaumikhabrein

علی پور۔امام خمینی کورونا اسپتال میں کورونا مریضوں کا بہترین علاج۔

qaumikhabrein

فوج کو گندی سیاست سے دوررہنے کا مشورہ دینے والا پاکستانی فوج کا سابق اعلیٰ افسر گرفتار

qaumikhabrein

Leave a Comment