qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

قم المقدسہ میں انہدام جنت البقیع پر انٹرنیشنل کانفرنس

قم المقدسہ میں مدرسہ امام خمینیؒ کے شہید صدر ہال میں انہدام جنت البقیع کے 100 سال مکمل ہونے پر تحریر پوسٹ کے زیر اہتمام ایک انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔اس انٹر نیشنل کانفرنس میں مختلف مقررین نے آل سعود کے مظالم کے خلاف آوازیں بلند کیں اور جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔کانفرنس میں گذشتہ 100 سال کے نشیب و فراز کا تذکرہ کیاگیا۔ شعرائے کرام نے بھی بقیع کے حوالے سے اشعار پیش کئے۔ حجۃ الاسلام سید عامر عباس عابدی نوگانوی نے جنت البقیع کے انہدام کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں اشعار پیش کئے۔

اس پروگرام کا آغاز مولانا سید فرزان حیدر کے ذریعے تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام والمسلمین سید حیدر عباس زیدی نے انجام دیئے۔ تلاوت کے بعد جنت البقیع کے حوالے سے رہبر معظم کے بیان کو نشر کیا گیا اور اس کے بعد البقیع آرگنائزیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید محبوب مہدی عابدی نجفی نے ایک ویڈیو کے ذریعہ حاضرین کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا: ہماری آرگنائزیشن نے بقیع کے سلسلے میں اپنی آواز اقوام متحدہ تک پہنچا یا ہے۔

یہ بھی پڑھئے۔جنت البقیع

Related posts

صوبی اور حذیفہ نے سنگرام تلاپت گنج کا نام کیا روشن

qaumikhabrein

’خوشحال کسان‘ کا پر فریب نعرہ۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

غزہ پر اسرائیلی مظالم۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان فوجی تعاون جاری۔

qaumikhabrein

Leave a Comment