qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ساٹھ ملکوں کے لوگ پہونچے شہید سلیمانی کی قبر پر.

ایران کے عظیم فوجی کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کو انکی دوسری برسی پر دنیا بھر میں یاد کی جارہا ہے۔ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف ملکوں میں مختلف قسم کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ سلیمانی دنیا بھر میں کتنے مقبول تھے اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ انکی دوسری برسی کے موقع پر انکی قبر پر فاتحہ پڑھنے ساٹھ ملکوں کے لوگ پہونچے ہیں۔

بشکریہ مہر نیوز ایجنسی ایران

شہید سلیمانی کی قبر ایران کے شہر کرمان میں ہے۔ اس وقت وہاں دنیا کے ساٹھ سے زیادہ ملکوں کے افراد جمع ہیں۔تین جنوری 2020 کو امریکہ کے دہشت گردانہ حملے میں بغداد ہوائی اڈے پر قاسم سلیمانی اور عراق کے مزامتی محاذ حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس شہید ہو گئے تھے۔ حملے میں حشد الشعبی کے کچھ اور جوان بھی شہید ہوئے تھے۔ شہید سلیمانی اور المہندس کی دوسری برسی سے متعلق مختلف پروگرام عراق اور ایران میں منعقد کئے جارہے ہیں۔

Related posts

کردستان کےاربیل میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو بنایا گیا نشانہ۔۔

qaumikhabrein

معذوروں کے حقوق کے تعلق سے عدالت کا تاریخی فیصلہ

qaumikhabrein

فرانس میں زیر تعمیر مسجد کو شہید کرنے کی دھمکی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment