qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مختلف مسائل کے حل کے لئے ڈائریکٹر آفس پر دھرنا کی دھمکی

نیشنل لیول کی تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 صوبہ مہاراشٹر کی سالانہ جنرل میٹنگ 10 مئی 2023 کو شکشک بھون پونہ میں ہوئی تھی۔ میٹنگ کی صدارت پونہ ضلع پریشد اے ڈی آئی ڈاکٹرشبیر لالو نے کی۔ میٹنگ میں تعلیمی سال 2023-24 کو معیاری تعلیم سال منانے، پرائیویٹ پرائمری ہائی اسکول ،جونیئر کالج ،مقامی خود اختیاری اداروں کے اساتذہ کی مختلف مسائل کی یکسوئی کے لیے جون میں ڈائریکٹر آفس پر دھرنا اندولن،معاشی طور پر کمزور طلبہ کو تنظیم کی جانب سے اسکالرشپ،مسلسل تین میٹنگ میں غیر حاضری پر کارروائی،سبکدوش اساتذہ کی مجلس عاملہ تشکیل،اساتذہ کے لئے ریاستی سطح پر تمام تحریکوں میں تنظیم کی شمولیت،، ممبر سازی مہم کا آغاز،تمام اضلاع میں تنظیم کی مجلس عاملہ قیام کو منظوری، ناقص کارکردگی انجام دہی دینے والے اضلاع کی مجلس عاملہ برخاستگی،سمنوے سمیتی کو مزید تقویت دینا، مرد و خواتین کی ونگ، نئے ممبران کی ریاستی ،ضلعی شہری سطح پر تقرریاں و دیگر تجاویز پر غور کیا گیا۔ یہ تجاویز ساجد نثار احمد، محبوب تامبولی، منجوم گھولے اور ناہید خاتون نے پیش کی تھیں۔

حاضرینِ میٹنگ نے منظور ی دی،مہمان اسمہ بیگم مومن وائس ایجوکیشن آفیسر پونہ نے اسکالرشپ اور مقابلہ جاتی امتحان میں اردو میڈیم کے طلباء وطالبات کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا۔ بانی ساجد نثار احمد نے ریاستی سطح پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے کیا کام کیا، نیز آئندہ کیا کرنا ہے اس پر تفصیلی رپورٹ پیش کی،ریاستی صدر محبوب تامبولی نے سالارتھ آئی ڈی، اپروول، تحریک، نیز اقلیتوں کے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔کار گزار صدر ذکی شیخ نے بھیونڈی اور تھانہ ضلع کے پرائمری کے مسائل کی یکسوئی کے لئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ تنظیم کو ذمہ دار قرار دیا۔ پونہ عادل پبلیکیشنز کے شیخ کامل کی جانب سے محمد صدیق (بیڑ)،نائیک تجمل معیز ( ہنگولی،)قریشی رضوانہ بانو( ممبئی)شیخ چاند( رائے گڑھ)شیخ محمد ذکی( بھیونڈی)الطاف احمد( مالیگاؤں) ،ادیبہ سیدپونہ،شوکت مہاٹے( رتناگری)ڈاکٹر ثمینہ مختار مقادم( میرا بھیندر)اقبال کونچالی ( رائے گڑھ)ڈاکٹرشبیر لالو ( پونہ) تنظیم میں بہترین کارکردگی کرنے والے اساتذہ کرام کو مثالی معلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ریاستی نائب صدر الطاف احمد نے کارپوریشن کو حکومت کی جانب سے سو فیصد گرانٹس کی تجویز پیش کی، ڈویژن سیکریٹری انصار خان نے مجلسِ عاملہ کی تشکیل پر بات کی، راےگڑھ ضلع سکریٹری اقبال کونچالی نے جونی پنشن اسکیم، اسکول کی تعطیلات ، و تیز رفتاری سے ضلع کام پر بات رکھی، رتناگری ہائی سکول ضلع سیکریٹری شوکت مہاٹے نے رتناگری ضلع سوسائٹی الیکشن میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی کارکردگی، شالارتھ آئی ڈی، اپروول کے مسائل پیش کیا، ریاستی کارگزار صدر شیخ ذکی نے بھیونڈی کارپوریشن کی جانب سے چھ مہینے سے اساتذہ کی تنخواہیں ادا کرنے کے لئے مہیا گرانٹس کی تفصیل دی، جونی پنشن اسکیم کے بارے میں اتحاد کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا۔ خاتون ریاستی صدر منجوم گھولے نے بچوں کی اسکالرشپ و نقاب پر گفتگو کی، قومی نائب صدر ناہید خاتون نے ٹیچرالیکشن پر کارکردگی، اساتذہ کے کے مسائل بیان کئے،خاتون نائب صدر ڈاکٹر رضوانہ قریشی میڈم نے تعلیمی معیار بڑھانے پر زور دیا اورطلبہ کے مسائل حل کرنے کو کہا، ایڈوکیٹ ادیبہ سید نے پونہ میں تنظیم کا کام تیز رفتاری سے کرنے کی تجویز پیش کی۔

خاتون ریاستی جوائنٹ سیکریٹری عظمت باجی نے اردو زبان کی حفاظت، عورتوں و بچوں کو دینی تعلیم پر بات کی، ڈاکٹر صوفیہ نے تعارفی کلمات پیس کئے،خاتون ضلع صدر بیڑ عائشہ باجی نے اسکولی مسائل سمیر خان نے بچوں کے تعلیمی مسائل، ضلع صدر شولا پور زبیر ہیپرگی نے ڈائریکٹر و منتر الیہ کے مسائل ، ضلع صدر بیڑ ماسٹر صدیق احمد نے، بھیونڈی میں ہوئی مشورتی میٹنگ پر کام کی تفصیلات، جونی پنشن، گرانٹس، شالارتھ آئی ڈی پر بات رکھی، کامل شیخ نے اساتذہ کی تربیت، کے لئے خدمات جاری رکھنے کا عزم کیا، تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے، ہر تین میں ضلع صدر کا لیٹر ہیذ استعمال کرنے، سوشل میڈیا پر متحرک رہنے، ممبر سازی مہم،، ہر دو مہینے میں ضلع سطح پر میٹنگ منعقد کرنے کی تلقین کی و ریاستی سطح پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی کارکردگی پیش کی، صدر جلسہ ڈاکٹر شبیر لالو نے اردو کیندر پرمکھ، اے ڈی اے بھرتی کا طریقہ کار پیش کیا اور تعلیمی معیار میں اضافہ پر زور دیا، راےگڑھ ہائی سکول صدر شیخ چاند نے پروگرام کی نظامت کی۔

Related posts

ملک کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر سمینار کا اہتمام

qaumikhabrein

آپ ہنس نہیں سکتے کیونکہ آپ شمالی کوریا میں ہیں۔

qaumikhabrein

محرم کے پہلے جمعہ کو منایا جاتا ہے یوم عزاداری علی اصغر( ع)

qaumikhabrein

Leave a Comment