
کیندر پرمکھ کے عہدوں کے لیے تمام ضلع پریشدوں میں پرائمری اساتذہ کا انتخاب کرنے کے لیے، مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامنیشن کونسل مسابقتی امتحان منعقد کرنے جا رہی ہے۔ یہ امتحان جون 2023 کے آخری ہفتے میں ریاست مہاراشٹر کے مختلف مراکز پر 2324 آسامیوں کے منعقد ہونگے۔ کیندر پرمکھ ڈیپارٹمنٹل لمیٹڈ مسابقتی امتحان 2023 کا انعقاد کرنے کا سرکولر 5 جون 2023 کو جاری کیا گیا ہے، کیندر پرمکھ عہدوں کو پر کرنے کے لئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 مسلسل کوشاں تھی۔حکومتی فیصلہ ایک دسمبر 2022 کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ضلع پریشد اپنے ضلع میں اردو اسکولوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اردو میڈیم کے لیے کیندر پرمکھ عہدے مختص کریگی۔

امتحانی فیس جنرل کیٹیگری کے لیے 950 روپئے اور معذور افراد کے لیے 850 روپیے ہے۔ آن لائن عریضے داخل کرنے کی مدت 06 جون سے شروع ہوکر 15 جون تک جاری رہےگی ۔تحریری امتحان مراٹھی اور انگریزی زبان میں منعقد کرنے کا اعلان سرکولر میں کیا گیا ہے۔ مسابقتی امتحان اردو زبان میں بھی منعقد کرنے کا مطالبہ تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے کیا ہے۔ڈیپارٹمنٹل لمیٹڈ مسابقتی امتحان کے لیے درخواست دہندہ کی عمر زیادہ سے زیادہ حد 50 سال رہے گی۔متعلقہ ضلع پریشد کے اسکولوں میں کام کرنے والے صرف اہل اساتذہ ہی مذکورہ امتحان کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ متعلقہ ضلع پریشد کے علاوہ دیگر ضلع پریشد کی طرح،کارپوریشن ، نگر پالیکا،پرائیویٹ اداروں کا تدریسی عملہ موجودہ امتحان کے لیے درخواست دینے کا اہل نہیں ہے۔

درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ تک امیدوار کا کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے B.A پاس ہونا ضروری ہے۔ / بی۔ Com./ B.Sc. اس ڈگری کو کم از کم 50 فیصدنمبروں کے ساتھ پاس کیا ہو اور ضلع پریشد کے تربیت یافتہ گریجویٹ (پرائمری) کے عہدہ پر تین سال سے کم سے کم مسلسل باقاعدہ سروس (شکشن سیوک کی مدت کو چھوڑ کر) مکمل کی ہو۔تربیت یافتہ ٹیچر (پرائمری) کے عہدے پر تعینات اساتذہ کو مندرجہ بالا ڈگری کے حامل ہونے کی تاریخ سے کم از کم 3 سال کی مسلسل باقاعدہ سروس (شیکشن سیوک کی مدت کو چھوڑ کر) مکمل کرنی ہوگی۔ تحریری امتحان 200 نمبرات کے لئے مختلف امتحانی مراکز پر 2 گھنٹے کی مدتِ کے لئے منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات www.mscepune.in پر موجود ہے۔