qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اپنے مطالبات کے حق میں اساتذہ کی 8 اگست کو ریاست گیر تحریک۔

مڈے میل اسکیم کا 5 سال کا آڈٹ کرنے کا آڈر رد کیا جائے، ایک نومبر 2005 کے بعد منتخب اساتذہ کرام کو جونی پیشن اسکیم لاگو کی جائے؛اساتذہ کو غیر تعلیمی کام سے نجات دلائی جائے،ایم ایس سی آے ٹی کے لئے مدت میں اضافہ کیا جائے، ساتواں ہے کمیشن کی خامیاں دور کی جائے،اساتذہ کے بدلی جی آر میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے، شکشکن سیوکوں کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے و دیگر اہم مطالبات کو لیکر ریاست بھر کے اساتذہ 8 اگست 2022 بروز پیر کو ہر ضلع میں اپنے ضلع کے کلکٹر آفس پر دھرنا آندولن تمام اساتڈہ تنظیم کی سمنوئے سمیتی کی قیادت میں کیا جائے گا۔ جس کا فیصلہ 2 اگست 2022 کو پونہ میں مہارشھٹرا راجیہ پراتھمک شکشک سنگھٹنا سمنوئے سمیتی کی منعقدہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا۔اس طرح خیال کا اظہار اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے اخباری نمائندوں سے دوران گفتگو کہا۔اس میٹنگ میں مہارشھٹرا راجیہ پراتھمک شکشک سنگھ کے لیڈر سمبھاجی تھورات، ریاستی صدر امباداس واجے، سمنوئے سمیتی صدر مدھوکر کاتھوڑے،سکریٹری ساجد نثار احمد، مہاراشٹرا راجیہ پراتھمک شکشک سمیتی ریاستی صدر ا’دے شندھے،شکشک سینا صدر چنتامن وےکھنڈے،سوابھمانی شکشک سنگھ یادیو پوار،جونی پینشن گوند اگلے،راشتروادی سنگھٹنا سنجے جادھو،شکشک مہا سنگھ این وائے پاٹل،مکھیہ ادھیاپک سنبھا جی پاٹل،کیندر پرمکھ رام راو جگداڑے و دیگر اراکین سمنوئے سمیتی حاضر تھے۔

Related posts

امروہا میں جشن سبط اکبر کا اہتمام

qaumikhabrein

قاسم سلیمانی کی قبر کے پاس دھماکے۔ سو سے زائد ہلاک

qaumikhabrein

امروہا میں ایام عزا کے استقبال میں مسالمہ

qaumikhabrein

Leave a Comment