اورنگ آباد کی’’دبستانِ دکن کی ادبی روایتوں کے امین ‘‘‘ اورنگِ ادب و بزمِ تطہیر ادب کے اشتراک سے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر (بی ،سی، یو ڈی ) معروف شاعر و نقاد ، اردو و انگریزی کے اسکالر پروفیسر ارتکاز افضل کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ شام ‘’’شامِ ارتکاز ‘‘‘کے زیر عنعوان یہ تقریب عالمیگرہال ،شاہی مسجد، اورنگ آباد میں منعقد کی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے نو منتخب سنیٹ ممبر ظہور خالد کا بھی استقبال کیا گیا ۔تقریب تہنیت کی صدارت معروف فکشن نگار م نورالحسنین نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی کے طور پر معروف شاعر و مترجم اسلم ؔمرزا ، وارثانِ حرف و قلم کے موسٔس خالد سیف الدین ، وارثان حرف و قلم کے صدر محمد وصیل موجود تھے. نوجوان شاعرعمران رضویؔ کی تلاوتِ کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوا۔، ڈاکٹر صفیہ رحمان نے شیخ ظہور خالد کا تعارف پیش کیا ۔بزمِ تطہیرِ ادب کی صدر ڈاکٹر اسود گوہرہ ، ڈاکٹرنورالعین اور عبدالطیف جوہر نےبالترتیب ڈاکٹر ارتکاز افضل کے فن اور شخصیت پر مقالے پیش کیے۔
اس موقع پر محفل نظم بھی منعقد کی گی جس کی صدارت اسلم ؔمرزا نے کی. صاحبِ اعزاز ارتکازؔ افضل ، شاہؔ حسین نہری ، خان شیمؔ خان ، عبدالرحیم ارمانؔ جالنوی، رضاؔ جالنوی ،پروفیسر سلیمؔ محی الدین ، ڈاکٹر یوسف ؔصابر ، قاضی جاوید ندؔا، احمدؔ اورنگ آبادی ،نصرت حنفی ،میر محتشم ؔ،عمران رضویؔ ، طیب ظفرؔ ،فاروقؔ احمد ،مصعبؔ قادری ،وسیم راہیؔ اور ڈاکٹر غزالہؔ پروین نے خوبصورت نظمیں سناکر سامعین سے خوب داد وتحسین حاصل کی۔اس پروگرام کے نظامت کے فرائض بالترتیب نوجوان شعرا ءقاضی جاوید احمد نداؔ ور طیب ظفرؔ نے انجام دیئے۔اورنگ ادب کے صدر احمد اورنگ آبادی کے اظہار تشکر پر یہ ا عزازی نشست اختتام پزیر ہوئی۔
اس محفل میں ابوبکر رہبر ، سعید خان زیدی ، اختر خان ،معز ہاشمی ، مسعود اختر، فواد صدیقی،ڈاکٹر نوید احمد صدیقی، ڈاکٹر پرویز اسلم،سلیم احمد، کے ایم چشتی، اختر مرزا ، ڈاکٹر صفدر صدیقی ،محترمہ ڈاکٹر مسرت فردوس ، محترمہ ڈاکٹر کیرتی مالینی جاولے کے علاوہ کثیر تعداد میں اہلیان شہر و مشاہیرے ادب نے شرکت کی۔