qaumikhabrein
Image default
سیاستقومی و عالمی خبریں

پروفیسر علی جاوید کو سپرد لحد کردیا گیا۔

دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں استاد پروفیسر علی جاوید کو سہ پہر دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قبرستان میں سپرد لحد کردیا گیا۔ انکی نماز جنازہ اوکھلا نور نگر واقع باب العلم میں ہوئی۔ خراب موسم کے باوجود نماز جنازہ اور تدفین میں بڑی تعداد میں انکے چاہنے والے موجود تھے۔ پروفیسر علی جاوید کا رات تقریباً 12 بجے انتقال ہو گیا تھا۔

انہیں برین ہیمریج ہوا تھا ۔ پہلے انہیں شالیمار میں میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انکا آپریشن بھی ہوا تھا بعد میں انکو دہلی کے جی بی پنت اسپتال میں منتقل کایا گیا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔ علی جاوید کو دوسری بار برین اسٹروک ہوا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ پروفیسر علی جاوید انجمن ترقی پسند مصنفین کے کارگزار قومی صدر تھے۔وہ کل ہند انجمن اساتذۂ اردو جامعات ہند کے صدر بھی رہ چکے تھے۔ پروفیسر علی جاوید نے این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔دانشوروں اور ادیبوں نے علی جاوید کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

Related posts

دو ریاستوں اور ضمنی انتخابات کے نتائج کا پیغام۔۔۔ سراج نقوی

qaumikhabrein

اگر صرف دعا کافی ہوتی تو اسرائیل کب کا مٹ گیا ہوتا

qaumikhabrein

برصغیر کی پہلی مسجد چیرامن جمعہ کیرالا میں ہے

qaumikhabrein

Leave a Comment