qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

خبردار باس : آفس اوقات کے بعد ملازمین کو پریشان کیا تو اچھا نہیں ہوگا۔

پرتگال میں ملازمین کے آرام کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے اور حیران کن قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق پرتگال کی حکومت نےدفتر کے باس کی جانب سے آفس اوقات کے بعد ملازمین کو میسج یا ای میل بھیجنے پر پابندی لگادی ہے جس کے تحت 10 ملازمین سے زیادہ عملہ رکھنے والی کمپنیز کے باس آفس اوقات کار کے بعد ملازمین کو تنگ نہیں کر سکتے بصورت دیگر کمپنی کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

پرتگال میں یہ قانون گھر سے کام کے دوران ملازمین کی گھر اور آفس لائف کو متوازن رکھنے کے لیے متعارف کرایا گیاہے۔
صاحب اولاد ملازمین کے لیے بھی ملک میں نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں جس کے تحت کوئی بھی ملازم جس کے بچے 8 سال کی عمر سے چھوٹے ہوں وہ کمپنی مالکان کی پیشگی اجازت لیے بغیر گھر سے کام کر سکتے ہیں۔

نئے قوانین کے تحت کمپنیاں ملازمین کے گھروں پر آنے والے بلز مثلاًبجلی اور انٹرنیٹ میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گی۔

Related posts

مریخ کی فضا میں چھوٹا ہیلی کاپٹر اڑا۔۔ناسا نے تاریخ بنائی

qaumikhabrein

بنگلہ دیش میں نیم فوجی دستے تعینات

qaumikhabrein

  یہ جبر اور  اختیار کی جنگ ہے۔ سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment