qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرقومی و عالمی خبریں

پونچھ سیکٹر میں “حقیقی اسلام محورِ انسانیت”کے عنوان پر ایک روزہ سیمینار۔

جموں وکشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کے سربراہ آغا سید عباس رضوی نے سیمینار کو ایک “تاریخی لمحہ” قرار دیا اور یہاں پونچھ میں ‘حقیقی اسلام محورِ انسانیت’ کی تبلیغ میں مذہبی رہنماؤں کے کردار پر بات کرنے کو سراہا۔عباس رضوی نے او آئی سی میں ہندوستان کو نمائندگی دینے میں غیر ضروری تاخیر پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی کو ہندوستان میں 185 ملین مسلمانوں کی موجودگی،آپسی بھائی چارہ ، مذہبی رواداری اور تمام مذاہب کے یکساں احترام میں ان کے تعاون کو تسلیم کرنا چاہیے۔رضوی نے کہا” انہیں امید ہے کہ او آئی سی ایسے عناصر کی حوصلہ افزائی نہیں کرے گاجو دہشت گردی کو فروغ دیتے ہیں، اور ہندوستان کو نشانہ بناتے ہیں”

اسلامی اسکالر آغا سید عباس رضوی نے دانشوروں، مذہبی رہنماؤں اوردیگر لوگوں پر زور دیا کہ وہ بنیاد پرستی کا مقابلہ کریں اور نوجوانوں میں محبت، امن اور رواداری کا پیغام عام کریں۔
مولانا مظفر حسین نے جموں و کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی قدیم شان کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے اور پرامن بقائے باہمی میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ پائیدار امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے بغیر کوئی ترقی اور پیشرفت ممکن نہیں۔ڈاکٹر شبیر حسین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی جیسی لاعلاج بیماری کو کسی خاص مذہب سے نہ جوڑیں۔ مذہب کا غلط استعمال دہشت گردی کو مذہب سے جوڑتا ہے۔

ڈاکٹر شبیر نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے اسلام کے پیغام کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔مولانا وحید الدین خان اور دیگر سینکڑوں لوگ جان بوجھ کر اسلامی متن کے منتخب حصے کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔ مقدس کتابوں کی غلط تشریح روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں حالیہ بدامنی اور دہشت گردی کی سرگرمیاں، ایران میں بلوچستان کے علاقے میں داعش کی طرف سے دراندازی بنیادی طور پر پاکستان کی حمایت یافتہ ہیں۔ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر شیعوں کے خلاف فتوےٰ جاری ہوتے ہیں۔
جے کے پیپلز جسٹس فرنٹ کے سربراہ آغا سید عباس رضوی نے مقررین اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

ایرانی فوج کے ذخیرے میں “خیبر شکن” میزائل کا اضافہ۔

qaumikhabrein

مصر میں بھیانک ٹرین حادثہ۔سولہ ہلاک۔درجنوں زخمی۔

qaumikhabrein

ٹیچر نے طالبہ پرتشدد کرکے پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment