
کسی ایک مذہب، فرقہ یا مسلک پر دھوکے بازوں کی اجارہ داری نہیں ہے۔یہ عناصر ہر جگہ موجود ہیں۔شیعوں میں بھی دھوکے بازوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ پہلے دھوکے باز ٹورس آپریٹرز زائرین کے ساتھ یہ حرکتیں نہیں کرتے تھے لیکن اب تو کربلا و نجف اور دیگر مقدس مقامات کے زائرین ہی دھوکے باز ٹورس آریٹروں کا آسان شکار ہوتے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہیکہ جو ٹور ایجنسیاں زائرین کو جھوٹے وعدوں کے جال میں پھانس کرموٹی موٹی رقمیں اینٹھ کر انہیں مقدس مقامات پر بے یار و مددگار چھوڑ دیتی ہیں۔ان میں ایک مجتہد نما عالم دین ضرور شامل ہوتا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والےنوے زائرین کا قافلہ کربلا میں بے یار و مددگار پھنسا ہوا ہے۔اس قافلے میں کئی بیمار زائرین بھی شامل ہیں۔زائرین کو سڑکوں پر سونا پڑ رہا ہے۔ روز کے اخراجات اٹھانے کی وجہ سے بیشتر زائرین کے پیسے ختم ہو چکے ہیں۔ جس ہوٹل میں ٹھہرانے کا وعدہ کیا گیا تھا اس نے زائرین کو کمروں سے یہ کہکر باہر نکال دیا ہیکہ ٹورس آپریٹرز نے رقم جمع نہیں کرائی ہے۔زائرین سے ایڈ وانس پیسے لے لئے گئے تھے۔

الفاطمی ٹورس کے بینر تلے یہ قافلہ کربلا لیجایا گیا ہے۔بتایا گیا ہیکہ ۔زائرین کے ساتھ دھوکہ کرنے والے گروپ میں ٹور سالار پرویز زیدی شہاب رضوی،مولانا شبر،عطا حیدر،،افضل،معصومہ ٹورس والا شہاب رضوی،میمن کا نزر عباس اورلکھنؤ کا عقیل شامل ہے۔