qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اردو اسکول کے بچوں نے ادا کی کتاب ‘پکنک’ اجرا کی رسم ۔

کسی کتاب کی رسم اجرا اسکولی بچوں کے ہاتھوں انجام دی گئی ایسا کبھی سننے اور دیکھنے میں نہیں آیا لیکن ایسا ہوا اور بہت شاندار اور انوکھےطریقے سے ہوا۔ کتاب تھی بچوں کی ادیبہ شاہ تاج خان کی کتاب ‘پکنک’ کا دوسرے ایڈیشن۔ اسکولی بچے تھے وسئی کے ضلع پریشد اردو اسکول کے۔

رسم اجرا کی تقریب اس لیے بھی انوکھی تھی کہ ضلع پریشد اردو اسکول کے طلبہ کے ہاتھوں یہ انجام دی گئ تھی۔ اس پررونق تقریب کی صدارت ڈرامہ نگار و آئیٹا پال گھر کے سکریٹری نعیم احمد نے کی۔ اس موقع پر آئیٹا پال گھر کے سینئر رکن سلیم عمرانی اور صدر تنویر احمد اور گریجویٹ معلمہ حنا کوثر موجود تھیں۔ طالب علم امین شیخ کی تلاوت سے تقریب کا آغاز ہوا ۔ تنویر احمد نے بتایا کہ شاہ تاج خان کی کتاب ‘پکنک’ کی پہلی جلد کا اجرا بھی ضلع پریشد اردو اسکول کے طلبہ کے ہاتھوں انجام پایا تھا اور اس کے دوسرے ایڈیشن کا اجرا بھی بچوں کے ہاتھوں انجام پایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب بچوں کی کتاب ہے تو بچوں کے ہی ہاتھوں اس کا اجرا کیا جانا ادبِ اطفال کی دنیا میں ایک نئی شروعات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نئی شروعات سے طلبہ میں کتاب کو پڑھنے کا شوق بڑھے گا اور وہ کتاب کے مطالعہ کی جانب راغب ہوں گے۔

اس تقریب کے صدر نعیم احمد نے کہاکہ شاہ تاج خان کی دیرینہ خواہش تھی کہ پکنک کی پہلی جلد کی طرح دوسرے ایڈیشن کا اجرا بھی بچوں کے ہاتھوں انجام پائے۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ اس کتاب کو ضرور پڑھیں کیوں کہ سائنسی کہانیوں کے مجموعہ کو ان کے لیے مصنفہ نے بڑے پیار سے مرتب کیا ہے۔کہانیوں کے انداز میں آپ کو سائنسی تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو گی ۔انہوں نے طلبہ سے کہا کہ آؤ کتابوں سے دوستی کریں مہم  کے تحت گشتی لائبریری میں ایسی بہت سی کتابیں طلبہ کے لیے رکھی گئی ہیں۔

۔اس موقع پر ضلع پریشد اردو اسکول وسئی کے طلبہ کے لئے آئیٹا پال گھر کی جانب سے اے پی جے عبدالکلام گشتی لائبریری کا افتتاح بھی ہوا۔ شاہ تاج خاں کی کتاب ‘پکنک’ کو اتر پردش اردو اکیڈمی نے حال ہی میں انعام سے نوازہ ہے۔

Related posts

اورنگ آباد۔مدد ملت نَدھی بنک کا افتتاح

qaumikhabrein

جو بائڈن شدید ذہنی مسائل کا شکار۔ ڈاکٹر نے کہا عہدے پر برقرار رہنے کے اہل نہیں۔۔

qaumikhabrein

عید غدیر پر پینٹنگ مقابلہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment