اورنگ آباد سے ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے پاپولرفرنٹ کے نوجوانوں کی گرفتاریوں پر محتاط انداز میں ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ اگر جانچ حکام کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن امتیاز جلیل نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیوں درجنوں مسلم نوجوانوں کو عدالت سے باعزت بری کیا جاتا ہے۔
امتیاز جلیل کا کہنا ہیکہ ایم آئی ایم کبھی دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتی لیکن اس کی آڑ میں بے قصور نوجوانوں کو پھنسایا جائیگا تو یہ قابل قبول نہیں ہوگا ۔ امتیاز جلیل نے این آئی اے کی کارروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی انٹلی جنس ایجنسیاں برسوں سے کیا سو رہی ہیں انھیں کیوں کوئیInput نہیں ملا ۔