qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

پیشاور ۔شیعوں کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے موقع پر دھماکہ۔56 مصلی جاں بحق

پاکستان کے شمال مغربی شہر پیشاور میں ایک بار پھر شیعہ مسلمانوں کی مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جمعہ کی نماز کے لئے جب نمازی جمع ہورہے تھے تب ایک خوفناک بم دھماکہ ہوا۔ جسکے نتیجے میں 56 نمازی جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت نازک ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق پیشاور کے پرانے علاقے میں واقع کوچہ رسالدار کی مسجد میں یہ دھماکہ کیا گیا

پیشاور کے پولیس افسر محمد عجاز خاں نے بتایا کہ دھماکہ سے قبل بندوق برداروں نے مسجد کے باہر پولیس پر فائرنگ بھی کی۔ پولیس کی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا جبکہ دہشت گرد وں کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکارہلاک ہوا۔ اس دوران بقیہ دہشت گرد مسجد میں داخل ہو گئے اور وہاں نے انہوں نے بم دھماکہ کردیا۔ تنگ گلی میں مسجد ہونے کے سب زخمیوں کو اسپتال پہونچانے میں مشکل پیش آٗئی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہیکہ ساٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں اس لئے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے

ابھی کسی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔پیشاور میں اس قسم کے حملے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ پیشاور دار الحکومت اسلام آباد سے 190 کلو میٹر دور مغرب میں افغانستان کی سرحد کے نزدیک ہے۔

Related posts

ملک کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر سمینار کا اہتمام

qaumikhabrein

جنت البقیع کی زیارت کومصر کے دارا لافتا نے بتایا مستحب

qaumikhabrein

روزہ داروں کو کورونا کا خطرا نہیں۔ عالمی صحت تنظیم

qaumikhabrein

Leave a Comment