qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

سابق نائب وزیر اعظم پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی چینی ٹینس کھلاڑی لاپتہ

چین کی معروف ٹینس کھلاڑی پینگ شوئی اپنے جنسی استحصال کا الزام لگائے جانے کے بعد سے لاپتہ ہے۔ چین کی ایک اور ٹینس کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے پینگ شوئی کی گمشدگی کا دعویٰ کیا ہے۔ اوساکا نے اپنے ٹویٹر پر انکشاف کیا کہ اسکی ایک ساتھی کھلاڑی نے اسے پینگ شوئی کی گمشدگی کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ پینگ شوئی نے گزشتہ دنوں ملک کے سابق نائب وزیر اعظم زانگ گاؤلی پر اپنے ساتھ جنسی رشتہ قائم کرنے پر مجبور کرنے کا الزام لگایا تھا۔

قابل ذکر بات یہ بھی ہیکہ پنگ شوئی نے چین کے جس سوشل میڈیا پلیٹ فرم پر اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ میں یہ الزام لگایا تھا اسکے اکاؤنٹ سے وہ پوسٹ ہٹا دی گئی ہے۔ ٹینس تنظیموں نے پینگ شوئی کے الزام کی جانچ اور ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ شوئی کی گم شدگی کے ناؤمی اوساکا کے دعوے نے چین کے کھیل حلقے میں طوفان برپا کردیا ہے۔ اوساکا نے ٹویٹر پر کہاں ہے پینگ شوئی ہیش ٹیگ چلا دیا ہے۔35 سالہ پینگ شوئی ٹور لیول کے 23 ڈبل ٹائٹل جیت چکی ہے۔ ان میں2013 میں ومبلڈن،2014 میں فرینچ اوپن شامل ہے۔ پینگ شوئی 2014 میں یو ایس اوپن کے سنگلز کے سیمی فائنل تک پہونی تھی۔پینگ شوئی نے 2008, 2012, 2016 میں اولمپک میں بھی حصہ لیا تھا۔ پنگ شوئی نے الزام لگایا تھا کہ جب زانگ گاؤلی اسکا جنسی استحصال کرہا تھا اس وقت اسکی بیوی کمرے کے باہر پہرا دے رہی تھی۔

Related posts

دوبئی۔۔ رمضان المبارک کے لئے عوام کو حکومت کی ہدایات۔

qaumikhabrein

امریکہ۔تکلیف سے رونے پر ڈاکٹروں نے مریضہ پرجرمانہ لگادیا

qaumikhabrein

مولانا کلیم الدین کی گرفتاری کے خلاف مراٹھواڑہ میں مسلم تنظیموں میں غصہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment