qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

کسی بھی وقت مقبوضہ فلسطین میں نیا انتفاضہ شروع ہوسکتا ہے۔

اسرائل کے قبضے والے مغربی کنارے میں اسرائل کی فوجی کاروائی کے نتیجے میں نیا انتفاضہ شروع ہو سکتا ہے۔ حالیہ سروے میں نصف سے زیادہ فلسطینیوں نے یہ امکان ظاہر کیا ہے۔
فلسطینی سینٹر فار پالیسی اینڈ ریسرچ کے ذریعے کئے گئے سروے کے مطابق 61 فیصد فلسطینیوں نے نئے انتفاضہ کی توقع ظاہر کی جبکہ 68 فیصد فلسطینیوں نے Lions’ Den(شیر کی کچھار) کی طرز پر مسلح گروپوں کی تشکیل کی حمایت کی۔

نابلس میں قائم Lions’ Den فلسطینی اتھارٹی کی ہدایات کا محتاج نہیں ہے۔جبکہ 52 فیصد فلسطینیوں نے اس بات پر تشویش جتائی کہ مسلح گروپوں کی تشکیل سے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مسلح جھڑپوں میں اضافہ ہوگا۔ 52 فیصد فلسطینی عوام نے یہ خیال ظاہر کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کا خاتمہ یا تحلیل فلسطینی عوام کے مفاد میں ہے۔

احمد سعادات۔ جنرل سیکریٹری۔پیپلز لبریشن فرنٹ فلسطین

دوسری طرف پیپلز لبریشن فرنٹ فلسطین کے سیکریٹری جنرل احمد سعدات نے بھی نئے انتفاضہ کی ابتدا کے بارے مں امکان ظاہر کیا ہے۔ اسرائیلی جیل میں قید احمد سعدات نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔انہوں نے رونامہ الخبر کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شدید اور وسیع پیمانے پر نئے انتفاضہ کے بارے میں انتباہ دیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر انتفاضہ کا ماحول بنا ہوا ہے۔اگر قومی سطح پر اتحاد اور مختلف جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان ہماہنگی پیدا ہوجائے تو کسی بھی وقت تیسرا انتفاضہ شروع ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ احمد سعدات 2006 اسرائلی جیل میں تیس سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں ۔ صہیونی عدالت نے انہیں سابق صہیونی وزیر سیاحت رحبعام زئیفی کے قتل کے الزام میں یہ سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھئے۔اسرائل کے جرائم

Related posts

مدراس ہائی کورٹ نے کورونا کی تازہ لہر کے لئے چناؤ کمیشن کو دوشی مانا۔

qaumikhabrein

بی بی سی کے دہلی اور ممبئی دفتروں پر ایکم ٹیکس کا چھاپہ

qaumikhabrein

کشمیر میں فوجیوں کے ہاتھوں قاسم سلیمانی کی تصویر کی بےحرمتی کے خلاف ہنگامہ

qaumikhabrein

Leave a Comment