پاکستان میں بر اقتدار سیاسی ٹولے اور فوج کی نکتہ چینی کرنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمے قائم کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں تازہ گرفتاری سابق لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب کی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں بر سر اقتدار سیاسی ٹولے کی غلیظ سیاست سے دور رہنے کا ملکی فوج کو مشورہ دیا تھا۔ امجد شعیب کو اعلیٰ ملکی اداروں کے خلاف عوام کو بھڑکانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
پاکستان میں اس وقت کئی سطحوں پر اتھل پتھل مچی ہوئی ہے۔ بارہ پارٹیوں کا اتحاد (پی ڈی ایم) جلد الیکشن کرانے اور ملک کو مستحکم کرنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آیا تھا لیکن نہ الیکشن کرائے جا رہے ہیں نہ ملک کو مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے بلکہ پاکستان کو قرض کےجال میں مزید جکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ضروری اشیا مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ عمران خاں پرآئے دن الزامات کی کیچڑ اچھالی جا رہی ہے۔ انکا سیاسی کیرئر ختم کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے خبردار کیا تھا کہ فوج کو پی ڈی ایم کی گندی سیاست سے دور رہنا چاہئے انہوں نے کہا تھا ہے کہ عمران خان عوام کے ہیرو ہیں اور ان کی ضد بن چکے ہیں۔ اور عمران خان کے خلاف جتنے غلیظ طریقے استعمال کیے جائیں گے وہ اتنا ہی مقبول ہوتا جائے گا اور فوج کی عزت اتنی ہی گرتی جائے گی۔