متنازعہ توہین صحابہ بل کو ابھی صدر نے منظوری نہیں دی ہے لیکن پولیس نے اس پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔متنازعہ توہین صحابہ بل کے تحت زیارت عاشورہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
زیارت عاشورہ واٹس اپ اسٹیٹس پر لگانے پر سرجانی ٹاؤن کے رہائشی 2 عزادار زیشان اور عاطف پر توہین صحابہ کی دفعہ 298A کے تحت ایف آئی درج کرکے گرفتار کرلیا گیا…
گزشتہ دنوں صرف پندرہ ارکان کی موجودگی میں آناً فاناً اس بل کو سینیٹ میں منظور کیا گیا۔
اس بل کے تحت پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 298-الف میں ترمیم کی تجویز پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو کوئی الفاظ کے ذریعے خواہ زبانی ہوں یا تحریری، یا مرئی نقوش کے ذریعے یا کسی تہمت، کنایہ، یا درپردہ تعریض کے ذریعے بلاواسطہ رسول پاکﷺ کی ازواج مطہرات(ام المومنین)، یا رسول پاکﷺ کے خاندان کے کسی فرد(اہل بیت) یا رسول اکرمﷺ کے خلفائے راشدین یا ساتھیوں(صحابہ کرام) میں سے کسی کے متبرک نام کی توہین کرے گا تو اسے کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مدت کے لیے دی جائے گی جو تین سال تک ہو سکتی ہے یا یا جرمانے کی سزا یا دونوں دی جائیں گی۔اب اس جرم کی سزا عمر قید ہوگی جس کی مدت 10 سال سے کم نہیں ہوگی اور یہ جرم ناقابل ضمانت ہوگا۔
اس بل کے تعلق سے شیعہ علما کا یہ موقف رہا ہیکہ اسکا مقصدشیعوں کی مذہبی آزادی کو سلب کرنا ہے۔اا بل کے قانون بن جانے سے فرقہ وارانہ اور مسلکی منافرت میں اضافہ ہوگا۔شیعہ علما کا کہنا ہیکہ آئمہ اطہار کے دشمن سخت گیر سنیوں کے دباؤ میں یہ بل تیار کیا گیا ہے۔دشمنان اہل بیت پر لعنت ملامت شیعوں کا بنیادی عقیدہ ہے۔اس بل کی آڑ میں شیعوں کے اسی عقیدے پر ضرب لگانا ہے۔ زیارت عاشورہ کو وہاٹس ایپ اسٹیٹس پر لگانے کے سلسلے میں حالیہ کاروائی نےشیعہ علما کے اندیشوں کو صحیح ثابت کیا ہے۔ اس متنازعہ بل کا بے جا استعمال کرتے ہوئےیزید پر لعنت ملامت بھی جرم بنادیا جائےگا