qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

پاکستان میں حالیہ بارش سے موہن جوداڑو کو بھی نقصان پہونچا

پاکستان کے سندھ میں حالیہ بارشوں سے آثار قدیمہ کے مقامات کو بھی نقصان پہنچا ہے ان میں سے ایک عالمی شہرت یافتہ موہن جوداڑو کی سائٹ بھی شامل ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ موہن جوداڑو کے کئی آثار کو بارش سے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ موہن جوداڑو میں کئی مکانات اور گلیوں سمیت سیوریج کی نالیوں کے آثار کو کہیں بہت زیادہ اور کہیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان کے وزیر کلچر و ثقافت سید سردار شاہ کا کہا ہےکہ اس سال سندھ میں توقع سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، جہاں آبادیوں کو نقصان پہنچا وہیں عالمی ورثے کی سائٹس کو بھی بہت نقصان پہنچا ہے لیکن موہن جوداڑو میں بارش رکنے کے فوری بعد مرمت کام شروع کردیا گیا تھا۔
سید سردار شاہ نے بتایا کہ ماہرین آثار قدیمہ کی نگرانی میں موہن جوداڑو کی بحالی کا کام کیا جا رہا ہے۔ موہن جوداڑو ہمارا ایک قیمتی اثاثہ ہے جس کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش بروئے کی جائے گی۔

سردار شاہ کا مزید کہنا ہے کہ سائٹ پر یونیسکو کے طے شدہ معیارات کے مطابق کام کیا جا رہا ہے اور آثار قدیمہ کو آرکیالوجی کے اصولوں کے مطابق نقصان سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔

Related posts

نجف اشرف، کربلا اور کاظمین کے عَلم و تبرکات حاصل کرنے کا نادر موقع

qaumikhabrein

کیرالہ میں فلسطین کی حمایت میں ریلی سےحماس لیڈرخالد مشعل کا خطاب

qaumikhabrein

ترکی کا تاریخ ساز دودھ فروش

qaumikhabrein

Leave a Comment