qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

عمران کی حمایت میں لوگ سڑکوں پر

عمران خاں کی حمایت میں لوگ پاکستان کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔اپوزیشن لیڈروں کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ دھنرنا دئے جارہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے کئی شہروں میں ریلیاں نکالیں اور سابق وزیراعظم اور پارٹی چیئرمین عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔دارالحکومت میں احتجاج زیرو پوائنٹ سے شروع ہوا، پی ٹی آئی کے حامی جمع ہوئے اور جھنڈے لہراتے ہوئے سابق وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے۔

۔ادھر سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی پی ٹی آئی کے حامیوں اور ورکرز نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے اور ملک دشمن قوتوں کو بھرپور جواب دینے کے لیے مظاہرہ کیا۔
خواتین اور بچوں سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد پشاور پریس کلب پر پہنچی اور سبکدوش وزیراعظم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
خیبر پختونخواہ کے دیگر حصوں جیسے باجوڑ اور ایبٹ آباد میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔

Related posts

زہر کی کھیتی کر رہا ہے ’حاشیہ بردار میڈیا‘۔۔۔ سراج نقوی

qaumikhabrein

عراق میں کینسر کے پھیلاؤ میں برطانیہ کے کردار کا انکشاف

qaumikhabrein

نائجیریا میں17اسکولی بچے ٹرک سے کچلے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment