qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بچ گئے عمران خاں۔۔تحریک عدم اعتماد مسترد۔۔پارلیمنٹ تحلیل۔

پاکستان میں آج سیاسی بحران عروج پر پہونچ گیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے ذریعے پیش تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا۔ جسکے بعد عمران خان نے صدر سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش کردی۔ صدر نے سفارش کو تسلیم کرتے ہوئے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔ اس بیچ مرکزی کابینہ بھی تحلیل کردی گئی۔ صدر نے الیکشن کمیشن کو نوے روز کے اندر پارلیمنٹ کے نئے انتخابات کرانے کی ہدایت دی ہے۔نئے وزیر اعظم کے عہدہ سنبھالنے تک عمران خان کارگزار وزیر اعظم کے طور پر ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔

متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد مسترد کئے جانے پر سخت برہمی ظاہر کی ہے۔ اس نے پارلیمنٹ تحلیل کئے جانے کو آئین کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا ہے۔عمران خان نے اپوزیشن پر امریکہ کے اشارے پر انکی حکومت گرانے کی سازش رچنے کا الزام لگایا ہے۔ انکی پارٹی کے کئی ارکان نے پارٹی چھوڑی اور اتحادیوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا۔ جسکی وجہ سے انکی حکومت اقلیت میں آگئی تھی۔اس تمام ہنگامے کے دوران آج پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومتی اراکین اور وزرا نے پارلیمنٹ کے فلور پر امریکا مخالف نعرے لگائے۔پارلیمنٹ میں امریکہ مردہ باد کے نعرے لگے۔ ارکان یہ نعرہ بھی زوردار طریقے سے لگا رہے تھے۔”جو امریکا کا یار ہے ۔۔۔ غدار ہے، غدار ہے”

پاکستان میں پہلی بار کسی وزیر اعظم نے امریکہ کو آنکھیں دکھانے کی ہمت دکھائی ہے۔یوکرین کا معاملہ ہو یا ایران سے رتشے مضبوط کرنے کا معاملہ عمران خان نے امریکی اشاروں پر چلنے سے صاف انکار کردیا۔

Related posts

شہنائی پر نوحہ خوانی۔ معدوم ہوتا ہوا فن

qaumikhabrein

امروہا۔ قدیمی قبرستان کو محفوظ رکھنے کی کوشش

qaumikhabrein

میرٹھ۔ اے ایم یو کی سابق خواتین طالبات نے سر سید کو پیش کیا خراج

qaumikhabrein

Leave a Comment