qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

نواز شریف کی پارٹی کو ووٹ دینا حرام۔ علما کا فتویٰ

پاکستان میں عام انتخابات  آٹھ فروری کو ہونا ہیں۔ بد عنوانی کے الزام میں اقتدار بدر ہوئے نواز شریف پر تا عمر چناؤ لڑنے پر پابندی کو سپریم کورٹ ہٹا چکا ہے۔ الیکشن کمیشن بھی انہیں انتخاب لڑنے کی اجازت دے چکا ہے۔  اس سب کے باوجود نواز شریف کی پارٹی  مسلم لگ نون کے الیکشن میں کامیاب ہونے  کی راہ آسان نہیں ہے۔ عوام میں نواز شریف اور انکی پارٹی کے خلاف زبردست غصہ ہے۔

 عوامی جزبات کی ترجمانی کرتے ہوئے ملک کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما نے نواز شریف کی پارٹی کے خلاف فتویٰ دیدیا ہے۔ فیصل آباد پریس کلب میں علما نے ایک پریس کانفرنس میں نواز شریف کی پارٹی مسلم لیگ نون کو ووٹ دینے کو حرام قرار دید یا ہے۔علما کرام نے  فتویٰ  جاری کیا ہیکہ ن لیگ کو ووٹ دینا  گناہ اور حرام ہے! ‏یہ فتوٰی مُلک بھر کے علماء نے متفقہ طور پر دیا ہے۔

سابق  وزیر اعظم عمران خاں کو مختلف مقدمات میں الجھا کر جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ لیکن انکی پارٹی الیکشن میں زور آزمائی کررہی ہے۔عوام میں عمران خاں کی پارٹی کےتئیں زوردار حمایت ہے۔ علما نے عوام کو  نواز شریف کی پارٹی کو ووٹ  نہیں دینے کی اپیل کی ہے   انہیں کس پارٹی کو ووٹ دینا چاہئے اس بارے میں کوئی  مشورہ نہیں دیا ہے۔

Related posts

مشرقی جاپان میں 7.3شدت کا زلزلہ۔بھاری جانی و مالی نقصان کا اندازہ

qaumikhabrein

امروہا کی عالمی شخصیات کتاب کی رسم اجرا۔ایم ایل اے محبوب علی نے پروگرام کا سیاسی استعمال کرنے کی کوشش کی۔

qaumikhabrein

فائزر اور موڈرنا ویکسین سے دل میں سوجن کا خطرا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment