
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے انتخابات کے حوالے سے ’وسیع تر قومی اتفاق رائے‘ کے لیے حریف سیاسی جماعتوں کے ساتھ گفتگو کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
موصولی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے ان سے ملاقات کرنے والے سول سوسائٹی کے اراکین سے ملنے کے بعد حریف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے والا وفد ’ثالث‘ کی حیثیت سے عمران خان کو کثیرالجماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے قائل کرنے گیا تھا اور وفد نے کہا کہ دیگر جماعتیں بھی سیاسی اور انتخابی عمل کی بنیادی اسٹیک ہولڈرز ہیں۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی پیش رفت کی تصدیق کی اور کہا کہ ’سول سوسائٹی نے عمران خان سے ملاقات کی ہے اور انتخابات کی تاریخ اور انتخابات کے عمل کے حوالے سے کثیرالجماعتی کانفرنس (ایم پی سی) کا حصہ بننے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔