qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

لوگوں کو احمق بنا کر پیسے اینٹھنے کے آن لائن دھندے

کورونا بیماری نے جہاں گھر بیٹھے کام یعنیWork From Home کے طریقہ کار کو رواج دیا وہیں آن لائن کمائی کے راستے بھی کھولے۔ کم وقت میں زیادہ محنت کئے بغیر پیسے کمانے کے خواہش مند بیروزگاروں اور گھر پیٹھے پیسے کمانے کا رجحان رکھنے والے مرد و خواتین کو بد عنوان کمپبیوں نے نشانہ بنانا شروع کردیا۔ آجکل ملک میں آن لائن آمدنی کے لبھاؤنے آفر دینے والی کمپنیوں کی باڑھ سی آئی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر مختلف کمپنیوں کے اشتہارات بھرے پڑے ہیں جن میں دن کے کچھ گھنٹوں میں ہزاروں روپئے کمانے کا لالچ دیا جاتا ہے۔

اس کام دھندے میں مختلف کمپنیاں مختلف کاموں کے ذریعے لوگوں سےآمدنی کے وعدے کرتی ہیں۔ ۔profit paradisezone. نامی کمپنی Task کے نام پرایک وہیل گھمانے کا کام دیتی ہے اس سے حاصل پوائنٹس کی بنیاد پر کمیشن دینے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔ ویب سائٹ پر آپکو رجسٹر ہونے کے لئے کہا جاتا ہے۔ کوئی کمپنی ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس کی مقبولیت کی ریٹنگ بڑھانے کا دھندہ کرتی ہے۔ ان کمپنیوں نے قانونی شکنجے سے بچنے کے لئے کسی اور کام کے لئے رجسٹریشن بھی کرا رکھے ہیں۔ اسکی آڑ میں یہ کمپنیاں ایک جانب منی لانڈرنگ کا دھندہ کررہی ہیں اور دوسری جانب لوگوں کو آمدنی کا لالچ دیکر انکی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف کررہی ہیں۔ یہ کمپنیاں ،Flipkart,Walmart, zomato جیسی معتبر سائٹس پر سامان فروخت کرنے والوں کی مقبولیت کی رینکنگ بڑھانے کا کام کرنے کے بھی دعوے کرتی ہیں۔اس دھندے کی جڑ تک پہونچنے ,دھوکے باز کمپنیوں کو بے نقاب کرنے اور لوگوں کو ہوشیار کرنے کے لئے ہم نے خود دو ایک کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کمپنیوں کے کارندوں کے پاس لوگوں کے فون اور وہاٹس ایپ نمبرس موجود ہوتے ہیں۔ لوگوں کے ڈاٹا فروخت کرنے کے الزامات ٹیلی فون کمپنیوں پر لگتے رہتے ہیں۔۔کمائی کے آفر دینے والی کمپنیوں کے کام کرنے کا طریقہ کچھ اسطرح ہوتا ہے۔ آپکو فون یا وہاٹس ایپ پر میسیج ملے گا کہ کیا آپ کچھ گھنٹوں میں ہزاروں روپئے کمانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اگر آپ نے ہاں کہا تھا پھر آپ سے آپکی عمر اور روزگار معلوم کیا جائےگا۔ آپکے تفصیل بتانے کے بعد آپ سے کہا جائےگا کہ آپ کمپنی کے کام کے لئے بہت موزوں ہیں۔ اسکے بعد آپ کو کام سکھنانے کے نام پر کوئی Link دیا جائےگا۔ وہ انکی ویب سائٹ کا بھی ہوسکتا ہے اور گوگل میپ پر کسی ہوٹل ، ریسٹورینٹ یا تفریحی مقام کا بھی ہوسکتا ہے۔۔ آپ سے اس ہوٹل ، ریسٹورینٹ یا ساحلی مقام کو فائیو اسٹار ریٹنگ دیکر اسکا اسکرین شاٹ بھیجنے کو کہا جائےگا۔ اس کام کے لئے آپ سے بونس کا وعدہ بھی کیا جائےگا۔ آپکے اسکرین شاٹ بھیجنے کے بعد آپ سے پوچھا جائےگا کہ کیا آپ ٹیلی گرام ایپ استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ نے کہا نہیں تو اسکو ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہا جائےگا۔ اگر آپ نے ہاں کہا تو ایک اور Lnik دیا جائےگا۔ اور رابطہ کرنے کو کہا جائےگا۔ آپکو کام (Task) وہیں سے ملےگا۔

دو چار کام کرکے جب آپ کچھ کما لینگے تو یا تو اسکی ادائےگی کے لئے آپ سے آپ کے بینک کھاتے کی تفصیل مانگی جائےگی اور وہ رقم آپکے کھاتے میں آجاؑئے گی۔ تاکہ آپکو یقین ہوجائے کہ کمپنی فرضی یا جعلی نہیں ہے۔ ایک دو کاموں کے بعد آپ سے پانچ سو یا ایک ہزار روپئے جمع کرنے کو کہا جائےگا۔ اسکے لئے آپکو PayTMیا Google Pay کی UPI آئی دی جائےگی۔ آپکے رقم جمع کرنے کے بعد یا تو مزید کام کے عوض آپکو کچھ رقم دیدی جائے گی یا کام کے عوض رقم حاصل کرنے کے لئے مزید رقم کا مطالبہ کیا جائےگا۔ اس بار رقم دس گیارہ ہزار ہو سکتی ہے۔ آپکو مطمئن کرنے کے لئے دوسرے لوگوں کے ذریعے رقم جمع کرنے اور انکو رقم کی ادائےگی کے ثبوت دکھائے جائیں گے جو سراسر جعلی ہوتے ہیں۔

سارمہ نامی ایجنٹ

اب یا تو آپ اپنی رقم کو حاصل کرنے کے لئے دس گیارہ ہزار اور دیںگے یا اپنے پانچ سو یا ہزار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ رقم کی ادئےگی کے لئے آپ سے مزید رقم دیکر تمام رقم مجموعی طور سے حاصل کرنے کو کہا جاؕےگا۔ اگر آپ تیار نہیں ہوتے ہیں تو ٹیلی گرام ایپ سے وہ مرد یا خاتون غائب ہو جائےگی۔ وہاٹس ایپ کے بجائے یہ دھوکے باز کمپنیاں لوگوں کو پھانسنے کے لئے ٹیلی گرام ایپ کو ترجیح دیتی ہیں۔ کیونکہ اس ایپ پر انکی شناخت نا ممکن ہوتی ہے۔ اس پر رابطہ نمبر پوشیدہ رکھا جاسکتا ہے۔آپ سے رابطہ کرنے والے تمام لوگ فرضی نام والے ہوتے ہیں۔ بیشتر خود کو خاتون ظاہر کرتی ہیں۔

ریٹنگ دینے کے اس دھندے سے یہ راز بھی کھل گیا کہ مختلف کنزیومر کمپنیاں اپنی مقبولیت ظاہر کرنے کے لئے جو رینکنگ اور ریٹنگ بتاتی ہیں وہ سب فرضی ہوتی ہے۔کیونکہ فائیو اسٹار ریٹنگ بڑھانے کا ٹھیکہ انہوں نے کسی ایسی ہی دھوکے باز کمپنی کو دے رکھا ہے۔ لوگوں کو جلد امیر بننے کے چکر میں اس قسم کے آفر دینے والی کمپنیوں کے جال میں پھنسنے سے بچنا چاہئے۔۔

Related posts

امریکی فوجیوں میں خود کشی کا بڑھتا رجحان۔

qaumikhabrein

انڈین نیشنل لیگ کے صدر اور کیرالہ کے وزیر کا ممبئی دورہ

qaumikhabrein

نہٹور۔ معیاری تعلیم  کے لئے سٹی کراؤن پبلک اسکول قائم 

qaumikhabrein

Leave a Comment