qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

آن لائن مکتب امام خمینی کا آغاز.

جدید دور کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے درس و تدریس کے لئے بھی ٹیکنالاجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ آن لائن پڑھائی کا رجحان تیزی سے پھیل رہا ہے۔آن لائن طریقے سےدینی تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرنے کے لئے ہندوستان کے تمام شہروں میں آن لائن مکتب امام خمینی کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس آن لائن مکتب میں احکام و عقائد کے علاوہ روخوانی و رواخوانی قران مجید اور اردو زبان پڑھنا اور لکھنا سکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مومنین اپنے اپنے شہروں میں اس مکتب کو کھولنے اور اس سے استفادہ کے لئے مولانا سید شاداب احمد رضوی سے اس 9948869645 نمبر پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ اس مکتب میں پڑھانے کے خواہش مند حضرات بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ مکتب امام خمینی سے جڑ کر کوئی بھی اپنے گھر میں بیٹھ کر دینی تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔ مکتب میں داخلہ کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ ہر عمر کے مرد و خواتین آن لائن تعلیم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

Related posts

اسمٰعیل کالج  میں “فونیٹکس اینڈ فونولوجی” کورس متعارف

qaumikhabrein

آسام کے سماجی کارکن اکھل گوگوئی کو20کروڑ کی پیشکش کس نے کی؟

qaumikhabrein

میانمار۔ آنگ سان سوچی کو چار برس قید کی سزا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment