جنوبی افریقہ میں جنم لینے والی کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے دو مریضوں کا ہندستان میں بھی پتہ چلا ہے۔ ان دونوں کیسوں کی تصدیق جنوبی ریاست کرناٹک میں ہوئی ہے۔ کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والا 66 سالہ شخص واپس وطن چلا گیا۔دوسرا ایک ہندستانی باشندہ 46 سالہ ڈاکٹر ہے۔ ڈاکٹر کے رابطے میں آنے والے پانچ افراد کووڈ نائنٹین کے لئے پازیٹیو پائے گئے۔انہیں الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔
ان میں سے کسی میں بھی کورونا کی سنگین علامتیں موجود نہیں ہیں۔ سب کے ویکسین لگی ہوئی ہیں۔دوبئی کے راستے جنوبی افریقہ سے آنے والے شخص نے نگیٹیو سرٹی فکیٹ پیش کیا تھا۔اسکے رابطے میں آنے والے لگ بھگ 264 افراد کی رپورٹ بھی نیگیٹیو ہی آئی۔
جنوبی افریقہ شخص کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہیکہ کورونا کی نئی قسم کے بارے میں ملک میں کوئی تشویش کی بات نہیں لیکن احتیاط ضروری ہے