یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے عمان کا ایک وفد صنعا پہنچا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمانی وفد، یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے مذاکرات کاروں کے ہمراہ صنعا پہنچا ہے۔ یہ دورہ جنگ بندی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے انجام پا رہا ہے ۔ اس سے قبل بھی عمان کے ایک وفد نے صنعا کا دورہ اور تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبد الملک الحوثی سے ملاقات کی تھی۔
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ہینس گرنڈ برگ نے دو اپریل کو یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جبکہ اس جنگ بندی کے دوران سعودی اتحاد اپنے وعدوں منجملہ صنعا ایرپورٹ کا محاصرہ ختم کرنے سے گریز کرتا رہا ہے اور اس نے یمن کے کئی تیل بردار بحری جہازوں کو روک رکھا ہے۔