qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

توہین رسالت کا معاملہ۔او آئی سی نے بھی جتائی سخت ناراضگی

اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے ایک بیان میں ہندستان کی حکمراں جماعت کے ترجمانوں کی طرف سے اسلامی مقدسات کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مقدسات کی توہین کو برداشت نہیں کیا جائےگا.

الجزیرہ کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اپنے ایک بیان میں ہندستان کی حکمراں جماعت کے ترجمنانوں نوپور شرما اور جندل کے ذریعے اسلامی مقدسات کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مقدسات کی توہین کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔ او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی ہندستان حکمراں جماعت بی جے پی رہنما کے توہین آمیز بیان کی مذمت کرتی ہے۔

او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ توہین آمیز بیان دینے والوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا احتساب کیا جانا چاہیے۔ اس سے قبل ایران کی وزارت خآرجہ نے تہران میں ہندستانی سفیر کو وزارت خآرجہ میں طلب کرکے اسلامی مقدسات کی توہین کرنے پر شدید احتجاج کیا تھا ۔ ادھر قطر اور کویت کی و زارت خآرجہ نے بھی ہندستانی حکمراں جماعت کے ترجمانوں کے توہین آمیز بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں بی جے پی دور حکومت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔۔

Related posts

کچی آبادی میں اسکولوں کو تسلیم کرنے کی شرائط میں نرمی کا مطالبہ

qaumikhabrein

علی پور میں انہدامِ جنت البقیع کے خلاف احتجاجی مجالس

qaumikhabrein

شوگر کے مریضوں کیلئے خوش خبری۔ خون نکالے بغیر ہوگا ٹیسٹ ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment