مقبوضہ فلسطین کے صحرائے نقب میں ایک بار پھر درجنوں گھروں کی مسماری کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں اور اس کے باوجود مقامی فلسطینی مسلسل مزاحمت کر رہے ہیں اور اپنے اباء و اجداد کی زمین چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں صحرائے نقب کے دیہی علاقوں پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر حملہ کر دیا جس کے بعد فوجیوں اور مقامی باشندوں کے درمیان جھڑپیں تیز ہو گئیں۔
فلسطینی باشندے گزشتہ 70 سال سے مختلف دباؤ اور صیہونی فوجیوں کی پر تشدد کاروائیوں کو برداشت کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے اباء و اجداد کی زمین چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔گزشتہ دنوں اسرائیلی فوجی بلڈوز اور کرین وغیرہ کے ساتھ صحرائے نقب کے اطراف میں واقع گاؤں میں درخت لگانے کے بہانے پہنچے اورانہوں نے فلسیطنیوں کے خیموں کو اکھاڑ کر پھیکنا شروع کر دیا۔
اپنی زمین بچانے کے لئے فلسطینی بھی اسرائیلی فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئے اور انہوں نے اسرائیل کے خلاف نعرف بازی شروع کر دی۔ حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے اسرائیلی فوجیوں نے طاقت کا استعمال کیا جس میں 22 افراد زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوجی تقریبا 20 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرکے لے گئے۔