سوال ۔ کیا ہنسنے پر بھی کہیں پابندی لگ سکتی ہے۔ جواب ۔جی ہاں شمالی کوریا میں لگ سکتی ہے۔ خبر ہیکہ شمالی کوریا میں عوام پر 11 دن کیلئے ہنسنے، شراب نوشی کرنے اور شاپنگ کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
شمالی کوریا کے سابق رہنما کِم جونگ ایل 17 دسمبر 2011 کو 69 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے، ان کی 17 سالہ حکمرانی کو شمالی کوریا کی تاریخ کا تاریک ترین دور سمجھا جاتا ہے۔
شمالی کوریا میں کِم جونگ ایل کی 10 ویں برسی پر شہریوں پر مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
11 روزہ سوگ کے دوران ہنسنے پر پابندی ہوگی۔ اس دوران کوئی شہری شاپنگ اور شراب نوشی بھی نہیں کرسکے گا اور اگر وہ ایسا کرتا پایا گیا تو اسے گرفتار کرلیا جائے گا