qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اولاد نہ چاہنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے امریکہ میں۔

امریکہ میں ایسے افراد کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے جنہیں اولاد کی چاہت نہیں ہے۔ میڈیا ذرائع نے حال ہی میں اک سروے کیا جسکے نتائج چونکانے والے ہیں۔ سروے کے مطابق 19 سے 49 برس کے وہ امریکی جو ابھی ماں باپ نہیں بنے ہیں ان میں 44 فیصد کا کہنا ہیکہ وہ اولاد نہیں چاہتے۔ وہ بغیر اولاد کے زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔

2018 میں کئے گئے ایک سروے میں اولاد نہ چاپنے والے افراد کی تعداد37 فیصد تھی۔پیو ریسرچ ایجنسی کے ذریعے یہ سروے کرایا گیا تھا۔ سروے کے نتیجے کے مطابق ہر عمر کے لوگوں میں اولاد نا چاہنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ امریکی باشندوں کی یہی سوچ ملک میں پیدائش کی شرح میں گراوٹ کی اہم وجہ سمجھی جارہی ہے۔ماہرین کے مطابق لوگوں میں اس رجحان کا امریکہ کی آبادی پر گہرا ثر پڑےگا۔ امریکہ میں ریکارڈ سطح تک شرح پیدائش میں گرراوٹ آچکی ہے۔ آبادی سے متعلق امریکی بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں بڑی تعداد میں لوگ بے اولاد رہتے ہوئے ریٹائر ہورہے ہیں۔

دلچسپ اعداد و شمار یہ بھی ہیں کہ کیلی فورنیا ریاست کے شہر سان فرانسسکو کی مجموعی آبادی میں بچوں کی تعداد محض 13 فیصد رہ گئی ہے۔2010 میں ہوئی مردم شماری میں یہ تعداد 13.4 فیصد تھی۔ یہ بھی دلچسپ حقیقت ہیکہ سان فرانسسکو میں بچوں سے زیادہ تعداد پالتو کتوں کی ہے۔

Related posts

ایران۔ صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کل۔ تمام تیاریاں مکمل۔

qaumikhabrein

فاروق عبداللہ سرینگر کے اسپتال میں زیر علاج۔

qaumikhabrein

تنزانیہ کی پہلی باحجاب خاتون صدر صولحو حسن

qaumikhabrein

Leave a Comment