نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور دیگر چار ملزمین کے خلاف مقدمے کی سماعت آج سے شروع ہورہی ہے۔خالد شیخ محمد اور دیگر ملزمین پندرہ برس سے گوانتانامو جیل میں قید ہیں۔ 2019 کے بعد پہلی بار عدالت میں پیش ہوں گے۔ان افراد پر جنگی جرائم بشمول دہشت گردی اور تقریباً تین ہزار افراد کو ہلاک کرنے کے الزامات ہیں۔ نیو یارک کے جڑواں ٹاور پر حملے کی بیسویں برسی نو ستمبر کو ہے۔
پاکستانی نژاد خالد شیخ محمد کویت میں پیدا ہوا اور اسے سنہ 2003 میں پاکستان سے گرفتار کر کے کیوبا میں قائم گوانتانامو جیل منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں اس پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔حال ہی میں امریکی صدر بائڈن نے جڑواں ٹاور پر حملے کے تعلق سے خفیہ دستاویز نظر عام پر لائے جانے کا حکم دیا ہے۔(بشکریہ۔گلوبل نیوز)