qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

نائجیریا میں17اسکولی بچے ٹرک سے کچلے۔

نائجیریا کی لاگوس ریاست میں درد ناک حادثے میں 17 زیادہ بچے ٹرک سے کچل گئے۔ متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔واقعہ کے بعد مشتعل لوگوں نے ٹرک پر حملہ کرکے اسے آگ لگا دی۔ انہوں نے قریب واقع پولیس اسٹیشن پر بھی حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرک کا ڈرائور کنٹرول نہیں رکھ سکا اور ٹرک اسکول کے سامنے کھڑے بچوں پر چڑھ گیا۔ بچے سڑک کراس کرنے کے لئے وہاں کھڑے تھے۔

پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے بچوں پر ٹرک چڑھانے کے بعد بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس اسے پکڑ پولیس اسٹیشن لے گئی۔ لوگوں نے ڈرائورپر حملہ کرکے اسے مارنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ مشتعل لوگوں نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ہجوم کو منتشر کردیا۔

لوگوں کےاشتعال کے سبب بے قابو حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو کافی مشقت کرنا پڑی۔لوگوں نے توڑ پھوڑ اور آگ زنی کی۔۔

Related posts

مراد آباد میں قائم جامعہ ہمدرد ووکیشنل نالج سینٹر۔ بے روگاروں کے لئے امید کی کرن

qaumikhabrein

امروہا میں ایک شام ڈاکٹر لاڈلے رہبر کے نام

qaumikhabrein

حق کی راہ خطرات سے بھری ہے لیکن کامیابی اسی میں ہے۔ مولانا مہدی رضوی

qaumikhabrein

Leave a Comment