qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

نائجیریا میں فوج کا پھر امام حسین کے عزاداروں پر حملہ۔متعدد شہید اور زخمی

نائجیریا میں فوج نے یوم عاشورہ کے جلوس پر حملہ کیا۔ واقعہ شمال مغربی صوبے کادونا کے زاریا میں ہوا۔نائجیریا کی اسلامی تحریک کے ترجمان شیخ عبداللہ حامد بیلو نے فوج کے حملے میں چار عزاداروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
شیخ عبداللہ حامد بیلو تحریک کے بانی شیخ ذکزکی کے نمائندے ہیں۔انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا ہیکہ بڑی تعداد میں عزادار زخمی ہوئے ہیں اس لئے شہیدوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے.

شیخ عبداللہ حامد بیلو نے فوج پر اندھا دھند فائرنگ کا الزام لگایا۔ یہ بھی خبر ہیکہ فوج کے حملے میں شہید ہونے والے عزاداروں میں شیخ زکزکی کا بھتیجہ بھی شامل ہے۔ لیکن اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ایک چشم دید نے بتایا کہ جلوس اختتامی مرحلے میں تھا کہ پولیس نے آکر فائرنگ شروع کردی۔ وہ فوجی جوان جوزازاؤ امیر کے محل کے سامنے کھڑے نےواپس جاتے ہوئے عزاداروں پر فائرنگ شروع کردی.

نائجیریا میں یوم عاشورہ پر ملک کے متعدد شہروں میں ماتمی اور عزائی جلوس نکالے جاتے ہیں۔

Related posts

’ظلم‘ پر’فرض شناسی‘ کا نقاب ڈالنے کی کوشش۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

فلسطینی سماجی کارکنوں کی اسرائیل نے کرائی جاسوسی

qaumikhabrein

اسرائیلی مظالم پر بنی فلم ‘فرحہ’ نیٹ فلیکس پر رلیز۔اسرائیل چراغ پا

qaumikhabrein

Leave a Comment