qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

نیو یارک میں گونجے گی علی ولی اللہ کی آواز

نیو یارک کی مسجدوں میں ابجمعہ کے روز اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جا ئےگی۔ نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمس نے یہ اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اس لئے بھی اہم ہیکہ اب نیو یارک کی فضا میں گونجنے والی اذان میں علی ولی اللہ اور حیٰ لا خیر العمل بھی شامل ہوگا۔

۔میئر ایڈمس نے اعلان کیا ہیکہ جمعہ اور رمضان کے دوران مغرب کے وقت مسجدوں کو لاؤڈ اسپیکروں کا استعمال کرنے کے لئے اب شہر انتظامیہ سےخصوصی اجازت لینے کی ضرورت نہیں پڑےگی۔

عوامی امور سے متعلق پولیس محکمہ کا بیورو اس سلسلے میں مساجد کے ذمہ داروں کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کریگا کہ لاؤڈ اسپیکروں پر اذان کی آواز ایک مناسب لیول پر رہے۔میئر کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہیکہ مسجدوں کو 10 ڈیسیبل لیول تک اذٓن کی آواز رکھنے کی اجازت ہوگی۔

Related posts

ذاتی مخاصمت پر مبنی سیاست۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

بغیر ویزا کے ایرانی جا سکیں گے قزاخستان

qaumikhabrein

عوام کو اہل بیت رسول ﷺ سے دور رکھنے کے لئے انکے فضائل کو چھپایا گیا۔ مولانا یوسف مشہدی

qaumikhabrein

Leave a Comment