qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امریکہ میں ایٹمی جنگ کے خطرات سے عوام کو ہوشیار کیا جارہا ہے۔۔

امریکہ میں عوام کو ایٹمی جنگ کے خطرات سے ہوشیار کیا جارہا ہے۔ ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں لوگوں کو بتایا جارہا ہیکہ ایٹمی حملے کی صورت میں انہیں کیا کرنا چاہئے۔
نیویارک سٹی کے آفس آف ایمرجنسی مینجمنٹ نے سوشل میڈیا پر 90سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی جس میں ایٹمی حملے کے بارے میں ہدایات دی گئی ہیں۔

اس ویڈیو میں ایٹمی حملے کی صورت میں محفوظ رہنے کے تین مرحلے بتائے گئے ہیں۔
پہلا مرحلہ، گاڑی میں بیٹھنا اچھا نہیں، فوراً بلڈنگ میں داخل ہوں اور کھڑکیوں سے دور رہیں
دوسرا مرحلہ، اندر رہیں۔ تمام دروازے اور کھڑکیاں بند کر دیں۔ اگر آپ کے پاس تہہ خانے ہے تو وہاں جائیں، اگر نہیں ہے، تو عمارت کے مرکز میں رہیں۔۔ اگر آپ دھماکے کے بعد باہر تھے تو فوراً اپنے آپ کو دھو لیں۔ تابکار دھول یا راکھ سے بچنے کے لیے تمام بیرونی لباس اتار دیں۔

نیو یارک شہر

تیسرا مرحلہ یہ ہیکہ اضافی معلومات کا انتظار کریں۔ مزید معلومات کے لیے میڈیا کو فالو کریں۔ آفیشل الرٹس اور اپ ڈیٹس کے لیے Notify NYC کو سبسکرائب کرنا یقینی بنائیں۔
اور اس وقت تک باہر نہ نکلیں جب تک کہ حکام یہ نہ کہیں کہ یہ محفوظ ہے۔
ویڈیو جاری کرنے کا مقصد یہ محسوس ہوتا ہیکہ جیسے عوام کو ذہنی طور پر ایٹمی حملے کے لئے تیار کیا جارہا ہے۔یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے مغربی مالک یہ پروپگنڈہ کرہے ہیں کہ روس ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کرےگا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات؛ 4 ماہ میں پٹرول کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ

qaumikhabrein

امروہا ۔ہندو گل فروش ماتمی جلوس پر پھول برساتے ہیں۔عزاداری میں فرقہ وارانہ محبت کے نظارے۔

qaumikhabrein

اورنگ آباد۔ناقص وینٹی لیٹرز کے معاملے پر سیاست تیز۔ سپلائر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment