عادل حسین کا تعلق ریاست آسام کی فلمی صنعت سے ہے۔ وہ ایک بہترین اداکار ہیں۔ انکی اداکاری کا لوہا عالمی سطح پر بھی مانا گیا ہے۔ نیو یارک انڈین فلم فیسٹیول 2023 میں عادل حسین کو فلم ‘FootPrintsOnWater کے لئے بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ عادل حسین نے یہ خبر اپنے مداحوں کو ٹویٹڑ کے ذریعے دی۔ فلم کے ہدایت کار نتھا لیا شیام ہیں۔ اس فلم میں عادل حسین کے علاوہ نمیشا ساجیان،لینا اور ڈینی سورا نے بھی اداکاری کی ہے۔
یہ برطانوی فلم برطانیہ کے ایک ناجائز تارک وطن باپ کی کہانی پر مبنی ہے جو پولیس کی نگاہوں میں آئے بغیر اپنی بیٹی کو تلاش کررہا ہے۔ عادل حسین ہندستانی سنیما کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔انہوں نے آرٹ فلموں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی مین اسٹریم فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے عالمی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کی چھاپ چھوڑی ہے۔ The Reluctant Fundamentalist اور Life of Pi فلموں میں اداکاری کے لئے عادل حسین کو نیشنل فلم ایوارڈ اسپیشل جیوری ایوارڈ اور Hotel Salvation اور Maj Rati Keteki کے لئے انہیں نیشنل فلم ایوارڈس سے نوازہ جا چکا ہے۔
عادل حسین نے انگریزی، آسامی، ہندی، بنگالی۔تامل، مراٹھی، ملیالم۔ ناروے اور فرانس کی فلموں میں اداکاری کی ہے۔عادل واحد ایسے ہندستانی اداکار ہیں جو ناروے کا فلم ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ یہ ایوارڈ انہیں فلم ‘What Will People Say’.کے لئے ملا تھا۔