
“صحت مند نہٹور” مہم کے تحت مدرسہ موضع بیرم نگر نہٹور میں ایک ہیلتھ چیک اپ اور کاونسلنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میجر چرن سنگھ شرما، ریٹائرڈ پرنسپل ایس این ایس ایم انٹر کالج، حاجی سلیمان گرام پردھان اور ریٹائرڈ سرکاری ٹیچر رضوان انصاری نے مشترکہ طور پر اس کا افتتاح کیا۔
کیمپ میں 100 سے زائد خواتین اور مردوں نے اپنی شوگر، بلڈ پریشر اور آکسیجن لیول کی جانچ کرائی اور کاؤنسلنگ خدمات حاصل کیں۔ مریضوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کیمپ کی جاری کردہ ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ مقامی سرکاری اسپتال میں اپنا رجسٹریشن کرائیں اور مفت ادویات حاصل کریں۔

میجر شرما نے مرکز کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ مرکز کی مدد سے وہ گاؤں بیرم نگر میں ہیلتھ والنٹیر تیار کریں گے۔ رضوان انصاری نے کہا کہ نوجوانوں میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے جانچ سینٹر جیسے پلیٹ فارم بنانا ہوں گے۔ گاؤں کے پردھان حاجی سلیمان نے صحت سے متعلق بیداری کی ہر پہل کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
جانچ اور کاؤنسلنگ سنٹر کے بانی غزال مہدی نے بتایا کہ گشتہ 106 ہفتوں میں سنٹر کی طرف سے 111 ہیلتھ ٹیسٹنگ کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں دو ہزار سے زائد افراد کی سکریننگ کی گئی ہے اور 55 ہیلتھ رضاکار تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُن کا مقصد بیداری کے ذریعے معاشرے میں شوگر اور بلڈ پریشر جیسے خاموش قاتلوں کے خلاف جنگ کو تیز کرنا ہے۔

جانچ ٹیموں کی قیادت سینٹر کے سینئر رضاکار فراز خورشید اور محمد حذیفہ کر رہے تھے۔ ان کی مدد کرنے والوں میں عبدالقادر، شیخ فہد، ارشد رئیس، انعم پروین، فوزیہ انصاری، شب نور، محمد عاصم، ہدا نفیس، نروپما، رفا ملک، شائستہ انجم، شاغل عثمانی، تسمیہ فریدی، نشرہ شیخ اور شیبہ شامل رہے۔