qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر’ کی پہلی سالگرہ

ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروموشن ٹرسٹ (ہیپٹ) کی ایک پہل “صحت مند نہٹور” کے زیر اہتمام قائم ‘شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر’ کی پہلی سالگرہ کی تقریب نہایت سادگی اور پروقار طریقے سے منائی گئی۔ اس موقع پرسینٹر کے اُن 50 ہیلتھ والنٹیرز کو سرٹیفیکٹس بھی پیش کئے گئے جنہوں نے کامیابی کے ساتھ ٹریننگ ورکشاپ مکمل کی تھی۔ مہدی وِلا نہٹور میں منعقد اس تقریب کے مہمان خصوصی جسٹس تلونت سنگھ، سابق جج دہلی ہائی کورٹ تھے جبکہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے پورن بورہ، آئی اے ایس، سی ڈی او بجنور اور ڈاکٹر وکاس تیاگی نے شرکت کی۔ ڈائس پر ہیپٹ کے ٹرسٹی حسن عبداللہ بھی موجود تھے۔

مہانان کے استقبال کے بعد ٹرسٹ کے سکریٹری غزال مہدی نے مرکز کی سرگرمیوں کی ایک مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سال بھر سینٹر کی مفت خدمات بلا تعطل جاری رہیں ۔اس درمیان 55 طبی جانچ اور کاؤنسلنگ کیمپوں کا اہتمام کیا گیا۔ سینٹر سے منسلک 50 ہیلتھ والنٹیرز کی تربیت کے لئے ڈاکٹر وکاس تیاگی کی نگرانی میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ بایو سے بارہویں کلاس پاس ہونے والے 55 طلباء کے لئے گائیڈنس اور کاؤسلنگ سیشن منعقد کئے گئے۔ غزال مہدی نے بتایا کہ جنوری 2024 سے سینٹر میں ایک عوامی لائبریری شروع کی جائے اور سینٹر کی مفت خدمات کے تحت نگر پالیکا کے مختلف وارڈوں میں کیمپوں کا اہتمام کیا جائےگا۔

ہیپٹ کی جانب سے حسن عبداللہ نے “صحت مند نہٹور” مہم میں بڑی تعداد میں شامل ہونے کے لیے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کا مقصد تعلیم اور صحت کے لیے وسیع تر معنوں میں کام کرنا ہے۔ ڈاکٹر وکاس تیاگی نے سینٹر کے ہیلتھ والنٹیرز کے لیے منعقد ورکشاپ سے متعلق اپنے تجربات بیان کیے اور انکی لگن اور قابلیت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ شوگر اور ہائی بلڈ پریشر خاموش قاتل ہیں اس لئے اس طرح کے سینٹرز قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔مہمان خصوصی جسٹس تلونت سنگھ نے ہیپٹ کے ساتھ اس کے تاسیسی مرحلے سے ہی اپنی غیر رسمی وابستگی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خود، اپنے خاندان ، اپنے احباب اور پڑوسیوں کو شوگر اور بلڈ پریشر کی جانچ کے لئے آمادہ کریں اور سینٹر کی مفت خدمات سے فائدہ اٹھایئں اور اس کے دائرے کو بڑھا کر دوسرے علاقوں تک لے جایئں۔

سی ڈی او بجنور پورنا بورہ نے ہیپٹ کی عوامی خدمات کو سراہا اور قوم کی تعمیر میں این جی اوز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہیپٹ کے ذمہ داروں کو اپنے دفتر اور دیگر سرکاری افسران کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جسٹس تلونت اور مسٹر پورنا بوہرا کے ہاتھوں سے سینٹر کے اُن 50 ہیلتھ والنٹیرز کو سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے جنہوں نے ڈاکٹر وکاس تیاگی کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ ٹریننگ ورکشاپ مکمل کی تھی۔ اس موقع پرمعروف شاعر عزیز نہٹوری نے اپنا کلام بھی پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت مشترکہ طور پر غزال مہدی اور اطاعت حسین نے کی۔

Related posts

کابل میں دس بے قصوروں کےقتل کے لئے کسی امریکی فوجی کو سزا نہیں دی جائےگی۔

qaumikhabrein

جنت البقیع کی زیارت کومصر کے دارا لافتا نے بتایا مستحب

qaumikhabrein

نواز شریف کا اب برطانیہ میں رہنا مشکل۔ حکومت نے ویزا توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment